خلع

بیوی کو گناہ میں مبتلا کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا حکم

فتوی نمبر :
92032
| تاریخ :
2026-02-11
معاملات / احکام طلاق / خلع

بیوی کو گناہ میں مبتلا کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا حکم

السلام علیکم، اگر کسی عورت کا سسرال اور شوہر اسے جسم فروشی جیسے گھناؤنے گناہ میں دھکیل رہے ہوں اور وہ عورت وہاں سے خود کو بچا کر نکل آئے، اس کے بعد وہ خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرے تو کیا اس کا خلع لینا جائز ہوگا؟ دوسری بات، اس تمام بات میں میں خود گواہ ہوں، میں اچھی طرح تصدیق کر چکا ہوں کہ وہ لڑکی سچ بول رہی ہے۔ اسے اپنے گھر آئے ہوئے 8 سال ہو گئے ہیں۔ اس کے شوہر سے بات کرنے پر وہ کہتا ہے کہ عدالت سے جا کر لے لو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ بیان اگر واقعۃ ً درست اور مبنی بر حقیقت ہو تو مذکور عورت کے شوہر اور سسرالیوں کا عورت کو جسم فروشی پر مجبور کر نا ناجا ئز اور حرام عمل ہے جسکی وجہ سے میں شرعًا سارے افراد گناہ گار اور مستحق سزا ٹھہرے ہیں، ان پر لازم ہے کہ اپنے اس گھناؤنے عمل پر اللہ تعالی کے حضور بصدق دل توبہ تائب ہو کر اس سے باز آجائیں لیکن اگر وہ مذکو ر طرز عمل سے بازنہ آئے تو مذکور عورت کو چاہیئے کہ کسی طرح شوہر کو طلاق پر آمادہ کرکے اس سے علیحدگی اختیا کرے تاہم اگر وہ کسی بھی طرح طلاق دینے پرآمادہ نہ ہو اور خلع کے ذریعے اس رشتے کو ختم کرنا چاہتا ہو تو ( جیساکہ سوال سے بظاہر معلوم ہو رہا ہے ) حق مہر کی معافی وغیرہ کے ذریعے باہمی رضامندی سے یا شوہر کی اجازت سے بذریعہ عدالت خلع لیکر اس رشتے سے خلاصی حاصل کرسکتی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی قو لہ تعالی فان خفتم ان لا یقیما حدود اللہ فلا جناح علیھما فی ما افتدت بہ ( سورۃ البقرہ 229)
کما فی المبسوط للسرخسی : والخلع جائز عند السلطان وغیرہ لانہ عقد یعتمد التراضی کسائر العقود وہو بمنزلۃ الطلاق (ج:6 باب الخلع ص: 173 ناشر: المطبعۃ السعادۃ)
وفی رد المختار :خلعھااو طلقہا بخمراو خنزیر او میتۃ ونحوھا مما لیس بمال وقع طلاق بائن فی الخلع (ج:3 ص:446 فائدة في شرط قبول الخلع ،ناشر :سعید)
وفی فتح القدیر: واذا تشاق الزوجان وخافا ان لا یقیما حدود اللہ فلا باس بان تفدی نفسہا منہ بمال یخلعہا(ج:4 ص :211 باب الخلع ،ناشر رشیدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92032کی تصدیق کریں
0     118
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات