آداب مسجد

کیا ضرورت کے وقت محراب مسجد کے درمیان کے بجائے کسی ایک جانب بنایا جاسکتا ہے؟

فتوی نمبر :
92168
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / احکام مسجد / آداب مسجد

کیا ضرورت کے وقت محراب مسجد کے درمیان کے بجائے کسی ایک جانب بنایا جاسکتا ہے؟

۱۔ کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد تھی چھوٹی سی پرانی اور لوگ اس میں نہیں سما رہے تھے ، کچھ عرصہ کے بعد کسی آدمی نے جگہ دی، لیکن پرانے مسجد کے نقشہ کی طرف سے ہٹ کر اب پریشانی یہ ہے کہ لوگ محراب کو وہی رہنے دیتے ہیں، جو پرانی ہے تو حدیث "توسطوا الامام" کی مخالفت لازم آتی ہے اور اگر محراب درمیان میں رکھتے ہیں تو پرانے محراب کے ساتھ والی صف ہم سے ضائع ہو جائیگی، حالانکہ ہمیں جگہ کی شدید ضرورت ہے۔ لہٰذ امہربانی فرما کر ہماری راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

امام کا صف کے درمیان کھڑا ہونا جہاں سے مسجد کی دونوں طرف کا فاصلہ برابر ہو سنت ہے ، اور بلا ضرورت وسط کو چھوڑنا مکروہ ہے۔
صورت مسئولہ میں اگر توسط محراب کی کوئی صورت نکل سکتی ہو تو حتی الامکان مخالفت سنت سے بچنے کی سعی کی جائے، البتہ عند الضرورة وسط سے ہٹ کر محراب بنانے کی گنجائش ہے۔ والله اعلم بالصواب

مأخَذُ الفَتوی

قال حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله ويقف وسطا) قال في المعراج: و في مبسوط بكر: السنة أن يقوم في المحراب ليعتدل الطرفان، ولو قام في أحد جانبي الصف يكره، ولو كان المسجد الصيفي بجنب الشتوي وامتلأ المسجد يقوم الإمام في جانب الحائط ليستوي القوم من جانبيه والأصح ما روي عن أبي حنيفة أنه قال: أكره أن يقوم بين الساريتين أو في زاوية أو في ناحية المسجد أو إلى سارية لأنه خلاف عمل الأمة. قال - عليه الصلاة والسلام - «توسطوا الإمام وسدوا الخلل» اھ (1/ 568)
وقال ايضا : السنة أن يقوم الإمام إزاء وسط الصف، ألا ترى أن المحاريب ما نصبت إلا وسط المساجد وهي قد عينت لمقام الإمام اهـ. (1/ 568)
قال في الفتاوى الهندية: وينبغي للإمام أن يقف بإزاء الوسط فإن وقف في ميمنة الوسط أو في ميسرته فقد أساء لمخالفة السنة هكذا في التبيين اھ (1/ 89)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی سیف اللہ جمیل رحمہ اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92168کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا مسجد کی ہر منزل میں محراب بنانا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 1
  • مسجد کی حدود میں اپنی ذات کیلئے سوال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 2
  • مسجد میں پولیو وغیرہ کے ٹیکہ لگوانے کا اعلان کرنا جائز نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • غیروقف شدہ زمین بنی ہوئی مسجد کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 2
  • مسجد کی تعمیر کے متعلق رہنمائی

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • کیا مسجد کے اوپر ہال کو لائبریری بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 0
  • سرکارکی زمین پر تعمیرشدہ مسجد میں نماز اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعی حکم Test-Tube Baby

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی زمین پر مسجد بنانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • اعضاء کی پیوند کاری - آنکھوں کا عطیہ کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • خون کا عطیہ - اعضاء اور آنکھوں کا عطیہ دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • پلاسٹک سرجری پر وضوء اور غسل کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ڈھول باجے بجا کر مسجد تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • دیوث کسے کہتے ہیں -مسجد میں موبائل وغیرہ کے میوزک کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ایسا قبرستان جہاں قبروں کے نشانات مٹ چکے ہوں،وہاں مسجد بنا سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گھٹنے میں درد کا وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • بچوں میں باہم پیار ومحبت کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں لڑائی اورگالم گلوچ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں’’فضائلِ اعمال‘‘کتاب کا درس دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مصلی (جاۓ نماز) میں داخل ہوتے وقت ، دخولِ مسجد کی دعا پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد کبیر کی تعریف اور فیٹ کے حساب سے اس کا رقبہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی مسجدمیں نمازاداکرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں بیٹھ کر کرکٹ کی باتیں کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات