احکام رمضان

سفر کی وجہ سے روزہ چھوڑنے کا حکم

فتوی نمبر :
92321
| تاریخ :
2026-02-18
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

سفر کی وجہ سے روزہ چھوڑنے کا حکم

محترم مفتی صاحب،

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں اس وقت بیرونِ ملک مقیم ہوں اور رمضان المبارک کے دوران مختصر رخصت پر اکیلا اپنے آبائی وطن سفر کرنے والا ہوں۔ میری اہلیہ پہلے ہی اپنے وطن میں مقیم ہیں اور وہ سفر پر میرے ساتھ نہیں ہوں گی۔

میں دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ کیا سفر کی وجہ سے میرے لیے یہ جائز ہے کہ میں چند روزے مؤخر کر دوں اور بعد میں ان کی قضا ادا کر لوں؟ نیز چونکہ میری اہلیہ سفر میں شامل نہیں ہوں گی اور اپنے گھر ہی میں مقیم رہیں گی، کیا مسافر کی رخصت صرف مجھے حاصل ہوگی یا انہیں بھی روزہ مؤخر کرنے کی اجازت ہوگی؟

براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں اس مسئلے کی وضاحت فرما دیں اور بتا دیں کہ کن شرائط کے تحت روزہ مؤخر کرنا جائز ہے۔

جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شریعت مطہرہ نےمسافر کے لئے دورانِ سفر روزہ نہ رکھنے کی بھی اجازت دی ہے،لہذا سائل اگردورانِ سفر روزے نہ رکھنا چاہےتوسائل کے لیے ایسا کرنا جائز ہے،البتہ بعد میں ان روزں کی قضا کرنا لازم ہے،لیکن اگر دورانِ سفرروزہ رکھنے میں مشقت نہ ہوتو سائل کے لیے دورانِ سفر روزہ رکھنا بہتر اور افضل ہوگا، اس لیے سائل کو اگر مشقت نہ ہوتو دورانِ سفر بھی روزہ رکھنے کااہتمام کرنا چاہیے ،جبکہ سائل کی بیوی چونکہ اپنے گھر میں مقیم ہے، اس لیے سائل کو سفر کی وجہ سے ملنے والی رخصت میں سائل کی بیوی شامل نہ ہوگی بلکہ اس کے ذمہ رمضان المبارک کے روزے رکھنا لازم اور ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار : فصل فی العوارض المبیحۃ لعدم الصوم : وقد ذکر المصنف (الی قولہ) وخوف هلاك أو نقصان عقل ولو بعطش أو جوع شديد ولسعة حية (لمسافر) سفرا شرعيا ولو بمعصية ۔الخ (کتاب الصوم،ج:2،ص:421،ط:سعید)
وفيه أيضاً: (وقضوا) لزوما (ما قدروا بلا فدية و) بلا (ولاء) لأنہ علی التراخی اھ(کتاب الصوم،ج:2،ص:423،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92321کی تصدیق کریں
0     164
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دودھ پلانے والی عورت کے لئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کینسر کے مریض کے لئے روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور عید کے لئے رؤیتِ ہلال کا حکم مان کر روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات