احکام رمضان

حائضہ عورت کیلئے روزہ کا حکم

فتوی نمبر :
92430
| تاریخ :
2026-02-20
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

حائضہ عورت کیلئے روزہ کا حکم

السلام علیکم، مفتی صاحب! کیسے ہیں؟ خیریت ہے؟ اچھا مفتی صاحب! میرا مسئلہ یہ ہے کہ ایک عورت ہے، اُس کا حمل ساقط ہو گیا۔ اور ابھی اس کو چھ مہینے تک حیض نہیں آیا اور ابھی اس کو حیض آیا ہے ،تو چھوٹے چھوٹے قطرے آتے ہیں خون کے، وہ نہاتی ہے، پھر بھی دو دو، تین تین قطرے اس کے کپڑوں کے ساتھ لگے ہوتے ہیں، اور اس کے بارے میں بھی روزے کا اور نماز کے کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ مىں اگر مذكوره خاتون كو ىہ قطرے تىن دن تىن رات سے كم آكر رك گئے ہوں اور پندره دنوں تك دوباره نہ آئے ہوں تو ىہ استحاضہ شمار ہوگا، حيض نہىں، البتہ اگر تىن دن تىن رات سے خون بڑھ چكا ہو تو ايسى صورت مىں اب ىہ حيض كہلائے گا، چنانچہ اگر ىہ خون عادت كے دن سے تجاوز كرجائے ، لىكن دس دنوں سے نہ بڑھے تو ىہ تمام أيام حيض كے شمار ہوں گے، اور ىوں سمجھا جائے گا كہ عورت كى عادت بدل گئى، لىكن اگر ىہ خون دس دن سے بھى تجاوز كرجائے تو عا دت كے أيام تو حيض كے شمار ہوں گے، جبكہ اس سے زائد جتنے بھى أيام ہوں ، وه استحاضہ كے أيام كہلائىں گے.
واضح ہوكہ استحاضہ كے أيام مىں نماز اور روزوں كى ادائىگى يا بعد مىں ان أيام كى قضا لازم ہوگى، البتہ أيام حيض كے روزوں كى قضا تو لازم ہے، نمازوں كى قضا نہىں.

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية: الطهر المتخلل بين الدمين والدماء في مدة الحيض يكون حيضا.اهـ (كتاب الطهارة، الباب السادس في الدماء المختصة بالنساء،الفصل الأول في الحيض، ج: 1، ص: 36، ط: مكتبة ماجدية)
وفيها أيضا: (منها) أن يسقط عن الحائض والنفساء الصلاة فلا تقضي. هكذا في الكفاية إذا رأت المرأة الدم تترك الصلاة من أول ما رأت قال الفقيه وبه نأخذ. كذا في التتارخانية ناقلا عن النوازل وهو الصحيح. كذا في التبيين. (إلى قوله) (ومنها) أن يحرم عليهما الصوم فتقضيانه هكذا في الكفاية.اهـ (ج: 1، ص: 38)
وفي بدائع الصنائع: (وأما) صاحبة العادة في الحيض إذا كانت عادتها عشرة فزاد الدم عليها فالزيادة استحاضة، وإن كانت عادتها خمسة فالزيادة عليها حيض معها إلى تمام العشرة لما ذكرنا في المبتدأة بالحيض، وإن جاوز العشرة فعادتها حيض، وما زاد عليها استحاضة لقول النبي صلى الله عليه وسلم «المستحاضة تدع الصلاة أيام أقرائها» أي: أيام حيضها، ولأن ما رأت في أيامها حيض بيقين، وما زاد على العشرة استحاضة بيقين، وما بين ذلك متردد بين أن يلحق بما قبله فيكون حيضا، فلا تصلي، وبين أن يلحق بما بعده فيكون استحاضة فتصلي، فلا تترك الصلاة بالشك.اهـ (الاستحاضة وأحكامها، ج: 1، ص: 41، ط: إيج إيم سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92430کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دودھ پلانے والی عورت کے لئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کینسر کے مریض کے لئے روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور عید کے لئے رؤیتِ ہلال کا حکم مان کر روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دانت میں درد کی صورت میں روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات