خلع

شوہر کے ازدواجی تعلق قائم نہ کرنے کی وجہ سے طلاق لینا

فتوی نمبر :
92495
| تاریخ :
2026-02-22
معاملات / احکام طلاق / خلع

شوہر کے ازدواجی تعلق قائم نہ کرنے کی وجہ سے طلاق لینا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میری شادی کو تقریباً 20 سال ہو چکے ہیں، اور کم عمری میں شادی ہوئی تھی۔ پچھلے تقریباً 7 سال سے میرے اور میرے شوہر کے درمیان کوئی ازدواجی تعلق قائم نہیں ہوا۔ میں نے اس مسئلے پر بارہا بات کی، ناراضگی اور احتجاج بھی کیا، اور مختلف ڈاکٹروں سے رجوع کرنے کا مشورہ بھی دیا، لیکن وہ نہ تو باقاعدہ علاج کو ترجیح دیتے ہیں اور نہ ہی مستقل مزاجی سے علاج کرواتے ہیں۔ ڈاکٹروں کی رائے کے باوجود وہ سنجیدگی سے مسئلے کا حل تلاش نہیں کر رہے۔ اس مسلسل ذہنی دباؤ کی وجہ سے میری صحت بھی متاثر ہوئی ہے اور مجھے رحم میں فائبرائیڈز بھی ہو چکے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں شریعت کی رو سے میرے کیا حقوق ہیں؟ اگر شوہر ازدواجی حقوق ادا نہ کرے اور علاج کروانے میں بھی سنجیدہ نہ ہو تو کیا عورت خلع لینے کی حق دار ہوتی ہے؟ براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ نکاح کے بعد شوہر پر لازم ہےکہ بیوی کےتمام حقوق (نان، نفقہ،رہائش اورحق زوجیت)ادا کرے،اس میں کمی کوتاہی سے کام لیناشرعاً جائز نہیں ۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں اگرسائلہ کا شوہر کئی سال سے ازدواجی تعلق قائم نہیں کر رہا اور علاج معالجہ میں بھی سنجیدگی اختیار نہ کرتاہو، جس کے نتیجے میں سائلہ کو جسمانی و ذہنی ضرر لاحق ہورہا ہو، تو ایسی صورت میں پہلے باہمی افہام و تفہیم اور اصلاح کی کوشش کی جائے، اگر اس کے باوجود شوہر اپنے رویہ پر قائم رہےتو سائلہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ باہمی رضامندی سےطلاق بالمال یاخلع کے ذریعے اس سے علیحدگی اختیارکرنے کی کوشش کرےاور اس صورت میں وہ گناہ گاربھی نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی القرآن المجید : "وَإِنۡ خِفۡتُمۡ شِقَاقَ بَيۡنِهِمَا فَٱبۡعَثُواْ حَكَمٗا مِّنۡ أَهۡلِهِۦ وَحَكَمٗا مِّنۡ أَهۡلِهَآ إِن يُرِيدَآ إِصۡلَٰحٗا يُوَفِّقِ ٱللَّهُ بَيۡنَهُمَآۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيراً" (سورۃالنساء، آیت : ۳۵)
وفی الفتاویٰ الھندیة: إذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به فإذا فعلا ذلك وقعت تطليقة بائنة ولزمها المال كذا في الهداية. إن كان النشوز من قبل الزوج فلا يحل له أخذ شيء من العوض على الخلع وهذا حكم الديانة فإن أخذ جاز ذلك في الحكم ولزم حتى لا تملك استرداده كذا في البدائع.(الباب الثامن في الخلع وما في حكمه وفيه ثلاثة فصول، ج:1، ص: 488، مط: ماجدیة ؔ)۔
وفی بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع: واما رکنہ فھو الایجاب والقبول؛ لانہ عقد علی الطلاق بعوض، فلاتقع الفرقۃ ولایستحق العوض بدون القبول۔الخ (فصل في شرائط ركن الطلاق وبعضها يرجع إلى المرأة، ج: 3، ص: 145، مط: ایچ ایم سعید کراچی)
وفیہ ایضاً: وللزوجة أن تطالب زوجها بالوطء؛ لأن حله لها حقها كما أن حلها له حقه، وإذا طالبته يجب على الزوج، ويجبر عليه في الحكم مرة واحدة والزيادة على ذلك تجب فيما بينه، وبين الله تعالى من باب حسن المعاشرة واستدامة النكاح، فلا يجب عليه في الحكم عند بعض أصحابنا، وعند بعضهم يجب عليه في الحكم. (فصل بيان حكم النكاح، ج: 2، ص: 331، مط: ایچ ایم سعید کراچی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92495کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات