خلع

عدالتی خلع کے بعد تین طلاق سے نکاح کے ختم ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
92517
| تاریخ :
2026-02-23
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی خلع کے بعد تین طلاق سے نکاح کے ختم ہونے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرم اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسمى ۔۔۔ اور مسماة ۔۔۔ کا نکاح 2013 میں ہوا تھا، جس کے بعد تقریبا دس سال ہم سات رہے، پھر میری بیوی نے عدالت سے یکطرفہ طور پر خلع لے لیا ، میں عدالت میں حاضر نہیں ہوا ،عدالت کے کاغذات منسلک ہیں، پھر عدالتی خلع کے چھ سے آٹھ مہینے بعد میں نے زبانی تین طلاقیں دے دیں اور اس وقت یہ جملہ بولا"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" اس طلاق کے دو ڈھائی سال بعد میری بیوی نے کہا کہ خلع سے طلاق بائن ہوتی ہے، اور بعد کی طلاقيں عدت کے بعد ہونے کی وجہ سے لغو ہو گئی تھیں، اس لیے ہم تجدید نکاح کر سکتے ہیں، لہذا ہم نے تجدید نکاح کر لیا، آپ حضرات اس نكاح کی شرعی حيثيت بتائیں کہ یہ نکاح ہوا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے ، جس کے تحقيق کیلئے میاں بیوی کی باہمى رضامندی شرعاً ضرورى ہے ، جو کہ عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری میں مفقود ہوتی ہے، لہذا سائل کی بیوی نے عدالت سے جو یکطرفہ خلع لیا تھا، جس کے فیصلہ کی کاپی سؤال نامہ کے ساتھ منسلک ہے، اس میں سائل کی بیوی نے کوئی ایسا سبب بھی ذکر نہیں کیا جسے سبب فسخ نکاح قرار دے کر عدالتی ڈگری کو تنسیخ نکاح پر محمول کیا جا سکے، چنانچہ عدالتی یکطرفہ طور پر جاری شدہ ڈگری کے باوجود سائل اور اس کی بیوی کا نکاح بدستور برقرار تھا، لہذا اس فیصلہ کے چند ماہ بعد سائل کی جانب سے زبانی طور پر اپنی بیوی کو دی گئی تین طلاقیں شرعاً معتبر قرار پائے گی، جن کی وجہ سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاق واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہوچكی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شریعہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ہے، چنانچہ ان طلاقوں کے دو ڈھائی سال کے بعد کیا گیا تجدید نکاح صحیح نہیں، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحد گی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گنہگار ہوں گے، جبکہ عورت ایام عدت گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في القران الكريم: ﴿فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ﴾ [سورة البقرة: 230]
وفي صحيح البخاري: عن عائشة رضي الله عنها، «أن رجلا طلق امرأته ثلاثا، فتزوجت فطلق، فسئل النبي صلى الله عليه وسلم: أتحل للأول؟ قال: لا، حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول. اهـ [كتاب الطلاق، ‌‌باب من أجاز طلاق الثلاث، رقم الحديث (٥٢٦١)]
وفي أحكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والآخر وكيل الزوج في الخلع الى قوله) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخرجا المال عن ملكها الخ (153/3).
وفي الهداية: وطلاق البدعة أن يطلقها ثلاثا بكلمة واحدة أو ثلاثا في طهر واحد فإذا فعل ذلك وقع الطلاق وكان عاصيا. [(1/ 221)]
وفي الدر المختار: [فروع] ‌كرر ‌لفظ ‌الطلاق وقع الكل. [(3/ 293)]
وفي الفتاوى الهندية: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير. اهـ [الباب السادس في الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج:1 ص: 473 ط: رشيدية)]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92517کی تصدیق کریں
0     136
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات