احکام رمضان

حمل ضائع ہونے کے بعد آنے والا خون حیض ہوگا یا نفاس؟

فتوی نمبر :
92552
| تاریخ :
2026-02-23
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

حمل ضائع ہونے کے بعد آنے والا خون حیض ہوگا یا نفاس؟

اگر حمل کے ٹھہرنے کے تین چار ماہ بعد کسی ایشو کی وجہ سے میڈیکل ڈی ایم سی ہو جائے تو کیا اب خون بند ہونے پہ یا کبھی کبھی خون آنے پہ روزہ رکھ سکتی ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں حمل ضائع ہوجانے کی صورت میں اگر ساقط شدہ حمل کے اعضا (ہاتھ،پاؤں وغیرہ) کی ساخت ظاہر ہوچکی ہو تو اس کے بعدآنے والا خون نفاس شمار ہوگا،جس میں چالیس دن تک پاکی نہ آنے کی صورت میں نہ روزہ رکھنا جائز ہے اور نہ ہی دوسری عبادات ادا کرنا،البتہ اگر بچے کے أعضاء کی ساخت ظاہر نہ ہوئی ہو اور اس کا اسقاط ہو ا ہو تو اس کے بعد آنے والا خون اگر تین دن یا اس سے زیادہ جاری رہا تو یہ حیض کا خون شمار ہوگا،لہذا اس میں ایام عادت ، ورنہ دس دن تک عورت کے لیے نماز پڑھنا اور روزہ رکھنادرست نہ ہوگا البتہ اس کے بعد آنے والا خون استحاضہ کہلائیگا جسمیں طہارت حاصل کرنے کے بعد معمول کے مطابق جملہ عبادات کی پابندی ضروری ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (‌ظهر ‌بعض ‌خلقه ‌كيد ‌أو ‌رجل) أو أصبع أو ظفر أو شعر، ولا يستبين خلقه إلا بعد مائة وعشرين يوما (ولد) حكما (فتصير) المرأة (به نفساء والأمة أم ولد ويحنث به) في تعليقه وتنقضي به العدة، فإن لم يظهر له شيء فليس بشيء، والمرئي حيض إن دام ثلاثا وتقدمه طهر تام وإلا استحاضة،اھ(كتاب الطهارة،باب الحيض،ج: 1،ص: 302،مط: دار الفکر)
و فی تبیین الحقائق: الاستحاضة وهو الذي ينقص عن ثلاثة أيام أو يزيد على عشرة أو على أكثر النفاس كرعاف يعني حكمه كحكم رعاف دائم غير منقطع من وقت صلاة كامل ‌لا ‌يمنع ‌صوما ‌وصلاة ووطئا لقوله عليه الصلاة والسلام «توضئي وصلي وإن قطر الدم على الحصير الخ (كتاب الطهارة، باب الحيض،ج: 1،ص: 64،مط: دار الکتاب الاسلامی)
و فی الھندیة: (الأحكام التي يشترك فيها الحيض والنفاس ثمانية) (منها) أن يسقط عن الحائض والنفساء الصلاة فلا تقضي. هكذا في الكفاية إذا رأت المرأة الدم تترك الصلاة من أول ما رأت قال الفقيه وبه نأخذ(الی قولہ)(ومنها) أن يحرم عليهما الصوم فتقضيانه هكذا في الكفاية،اھ(كتاب الطهارة،الفصل الرابع في أحكام الحيض والنفاس والاستحاضة،ج: 1،ص: 38،مط: دار الفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92552کی تصدیق کریں
0     65
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات