کیا ہم آن لائن استخارہ کروا سکتے ہے؟ یا صرف خود ہی کر سکتے ہے ،دو رکعت نفل پڑھ کر کیا عملیات تسبیح اور وظائف سے بھی استخارہ ہو سکتا ہے ؟
مسنون اور زیادہ بہتر یہ ہے کہ استخارہ خود کیا جائے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ سونے سے قبل دو رکعت نفل استخارہ کی نیت سے پڑھے اور نماز کے بعد درج ذیل دعا پڑھے۔ اوردعا میں خط کشیدہ کلمات پڑھتے وقت اپنے مقصود کا تصور کرے۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ [ص:90]، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيمِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَذَا الْأَمْرَ (- يُسَمِّيهِ - بِعَيْنِهِ الَّذِي يُرِيدُ خَيْرٌ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي، وَمَعَادِي، وَعَاقِبَةِ أَمْرِي، فَاقْدُرْهُ لِي، وَيَسِّرْهُ لِي، وَبَارِكْ لِي فِيهِ، اللَّهُمَّ وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُهُ شَرًّا لِي مِثْلَ الْأَوَّلِ، فَاصْرِفْنِي عَنْهُ وَاصْرِفْهُ عَنِّي، وَاقْدِرْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ، ثُمَّ رَضِّنِي بِهِ " (سنن أبي داود (2/ 89)والله اعلم بالصواب
سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا
یونیکوڈ نوافل 1