محترم مفتی صاحب! ہم ان شاء اللہ رمضان میں عمرہ پر جارہے ہیں، برائے مہربانی آپ میری راہ نمائی کریں کہ وہاں کیا اعمال کرنے چاہئیں اور کیا کیا ذکر کرنے چاہیے؟ میری ماشاء اللہ دو بیٹیاں ہیں ، ایک 9سال کی ہے اور وہ نماز بھی ماشاء اللہ پڑھتی ہے اور دوسری 5 سال کی ہے ، ان کے کرنے کے کیا کیا اعمال ہیں ؟ وہ پوری تراویح پڑھے یا نہیں ؟
ماشاء اللہ !بڑی خوش نصیبی کی بات ہے اور رمضان میں عمرہ کی فضیلت نفلی حج کے برابر ہے، لہذا سائلہ کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ نمازیں اور طواف ادا کرنے اور دعاؤں کا اہتمام رکھے ، اور اگر بچہ خودسمجھ دار ہے تو خود احرام باندھے اور اگر خود نہ باندھ سکے تو بچہ کا ولی اس کی طرف سے باندھے یعنی چادریں پہنا کر اس کی طرف سے خود تکبیر کہے اور جو اعمال وہ انجام دےسکے دیتارہا کرے۔