احکام عمرہ

ایک محرم کا دوسرے محرم کا سر حلق کرنے سے اس پر دم تو لازم نہ ہوگا؟

فتوی نمبر :
93061
| تاریخ :
2026-03-08
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

ایک محرم کا دوسرے محرم کا سر حلق کرنے سے اس پر دم تو لازم نہ ہوگا؟

باپ اور بیٹی نے احرام باندھ لیا باپ نے عمرہ کر کے اپنے بیٹی سے سر منڈوایا حلق کروایا اور بیٹی نے ابھی تک عمرہ ادا نہیں کیا تھا اس کے متعلق کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایک محرم اگر دوسرے کا حلق کر دے جو احرام سے نکلنا چاہتا ہے تو حلق کرنے والے پر کوئی دم واجب نہیں ہوتا، لہذا صورت مسئولہ میں بیٹی نے اگر باپ کا حلق کر دیا تو اس سے بیٹی پر کوئی دم واجب نہیں ہوا، اس لیے بلا وجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في المبسوط: وإذا ‌حلق ‌المحرم ‌رأس ‌محرم ‌آخر فإن فعله بأمره فعلى المحلوق دم؛ لأن فعل الغير بأمره كفعله بنفسه، ومعنى الراحة والزينة له متحقق فيلزمه دم، وعلى الحالق رأسه صدقة لما بينا أنه جان في أصل فعله، وإن حلق بغير أمره بأن كان المحرم نائما فجاء، وحلق رأسه أو أكرهه على ذلك فعلى المحلوق رأسه دم عندنا اهـ (كتاب المناسك، باب الحلق، ج:4 ص:73 ط: دار المعرفة بيروت)
وفي مناسك الملا علي القاري: (وإذا حلق) ای المحرم (رأسه) ای رأس نفسه (أو رأس غیرہ) ای ولو کان محرما (عند جواز التحلل) ای الخروج من الاحرام بأداء أفعال النسک (لم یلزمه شيئ) الاولی لم یلزمھما شیٔ وھذا حکم یعم کل محرم فی کل وقت اهـ (باب مناسك المني، فصل في الحلق والتقصير، ص:324، ط: المكتبة الإمدادية)
وفي فتح باب العناية: وإذا حلق محرم رأس محرم عند جواز التحلل يوم النحر لم يكن عليهما شيء، كذا في «السراج»، والظاهر أنه كذلك عند جواز التحلل في العمرة اهـ (كتاب الحج، ‌‌فصل في الجنايات، ج:1 ص:693 ط: دار الأرقم ابن أبي الأرقم)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93061کی تصدیق کریں
1     162
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات