آداب و احکام صحبت

حیض و نفاس کا خون بند ہونے اور غسل سے قبل جماع کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
93578
| تاریخ :
2026-03-28
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / آداب و احکام صحبت

حیض و نفاس کا خون بند ہونے اور غسل سے قبل جماع کرنے کا حکم

1۔ کیا ماہواری (حیض) یا نفاس سے فراغت کے بعد، بغیر غسل کیے، بیوی اپنے شوہر سے ہمبستری کر سکتی ہے؟
2۔ اگر دخول کے بغیر شوہر اپنی بیوی کے قریب رہتے ہوئے (مثلاً فرج کے پاس) اپنی حاجت پوری کر لے اور فارغ ہو جائے، تو کیا اس صورت میں عورت پر غسل فرض ہو جاتا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)اگر حیض ونفاس کاخون زیادہ سے زیادہ مدت(حیض دس دن ،نفاس چالس دن) پر بند ہو، تو خون بند ہوتے ہی بغیرغسل شوہر کے لیے بیوی سے ہمبستری کرنا شرعاً جائز ہوجاتاہے، تاہم بہتر اور مستحب یہی ہے کہ غسل کے بعد ہمبستری کی جائے۔
البتہ اگرحیض ونفاس کاخون اکثر مدت سے قبل عورت کی سابقہ عادت کے مطابق بندہو، تو صرف خون بند ہوجانے سے ہمبستری جائز نہیں ہوگی، بلکہ ایسی صورت میں عورت کے غسل کرلینے، یا ایک فرض نماز ذمہ پر لازم ہوجانے کے بعد ہمبستری جائز ہوگی۔ نیز اگر حیض عورت کی عادت کے ایام سے پہلے ہی بند ہوجائے، تو عادت کے دن مکمل ہونے سے پہلے ہمبستری درست نہیں، اگرچہ عورت غسل کر چکی ہو، کیونکہ ممکن ہے خون دوبارہ آجائے۔
(2) اگر شوہر نے دخول (حشفہ کا فرج میں داخل ہونا) کیے بغیر صرف بیوی کے قریب رہتے ہوئے فرج (عورت کی شرمگاہ)سےباہر اپنی شہوت پوری کرلی اور انزال ہوگیا، تو محض اس وجہ سے عورت پر غسل فرض نہیں ہوگا۔ البتہ اگر عورت کو بھی شہوت کے ساتھ انزال ہوگیا ہو، تو اس پر غسل فرض ہوجائے گا، اور اگر انزال نہیں ہوا تو اس پر غسل واجب نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیہ: (ومنها) حرمة الجماع. هكذا في النهاية والكفاية وله أن يقبلها ويضاجعها ويستمتع بجميع بدنها ما خلا ما بين السرة والركبة عند أبي حنيفة وأبي يوسف. هكذا في السراج الوهاج.فإن جامعها وهو عالم بالتحريم فليس عليه إلا التوبة والاستغفار ويستحب أن يتصدق بدينار أو نصف دينار. كذا في محيط السرخسي. (ومنها) وجوب الاغتسال عند الانقطاع. هكذا في الكفاية.إذا مضى أكثر مدة الحيض وهو العشرة يحل وطؤها قبل الغسل مبتدأة كانت أو معتادة ويستحب له أن لا يطأها حتى تغتسل. هكذا في المحيط.وإذا انقطع دم الحيض لأقل من عشرة أيام لم يجز وطؤها حتى تغتسل أو يمضي عليها آخر وقت الصلاة الذي يسع الاغتسال والتحريمة؛ لأن الصلاة إنما تجب عليها إذا وجدت من آخر الوقت هذا القدر. هكذا في الزاهدي.(الیٰ قولہ) لو انقطع دمها دون عادتها يكره قربانها وإن اغتسلت حتى تمضي عادتها وعليها أن تصلي وتصوم للاحتياط. هكذا في التبيين اھ (کتاب الطھارۃ، الفصل الرابع في أحكام الحيض والنفاس والاستحاضة، ج:1، ص: 39، ناشر: بیروت)
وفی فتح القدیر: ولو جومعت فيما دون الفرج فسبق الماء إلى فرجها أو جومعت البكر لا غسل عليها إلا إذا ظهر الحبل اھ (موجبات الغسل، ج: 1، ص: 60، ناشر: دار الکتاب الاسلامی)
وفی الھندیۃ: إذا جومعت المرأة فيما دون الفرج ووصل المني إلى رحمها وهي بكر أو ثيب لا غسل عليها لفقد السبب وهو الإنزال أو مواراة الحشفة حتى لو حبلت كان عليها الغسل لوجود الإنزال الخ (الفصل الثالث فی المعانی الموجبۃ للغسل، ج: 1، ص: 15، ناشر: بیروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93578کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سہاگ رات -ہمبستری کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 23
  • بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے والا ملعون ہے

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامباشرت اور صحبت میں میاں بیوی کو ہرطرح چھوٹ حاصل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 2
  • ہمبستری سے قبل پڑھنے کی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کے ساتھ غیرفطرعمل پر وعید کی وضاحت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامیاں بیوی کے ہمبستری نہ کرنے سے نکاح پر کوئی فرق پڑتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 0
  • کنڈوم کے استعمال سے کیا بیوی پر غسل واجب ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 5
  • بیوی کے پچھلے راستے میں دخول کے بغیر استمتاع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 3
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ چومنے(oralsex)کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • اگر ہمبستری کرتے وقت کپڑا وغیرہ حائل ہو تو غسل لازم ہوگا یانہیں؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • حالتِ حیض میں بیوی کی پچھلی شرمگاہ سے دخول کے بغیر فائدہ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا اپنے شوہر کی منی پینے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • ماہواری کے ایام ، عادت کے مطابق ، پورے ہونے پر ،غسل کے بعد بیوی سے ہمبستری کی اور پھر خون آنا شروع ہوگیا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • شوہر کا بیوی کے پستان منہ میں لینا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • دوران مباشرت بیوی کی شرمگاہ پر ہاتھ رکھ کر اسے مسلنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا ہمبستری پر راضی نہ ہونے کی صورت میں تہہ بند کے اوپر سے مباشرت کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • حیض کے ایام میں کنڈم لگاکر ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے غسل سے پہلے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی سے پچھلے مقام میں دخول کے بغیر تلذذ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • شوہر کے نامرد ہونے کی وجہ سے مصنوعی آلہ استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا دودھ پینے وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • مصنوعی آلہ تناسل کے ذریعہ پیچھے کے راستہ سے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
Related Topics متعلقه موضوعات