احکام رمضان

روزوں کے کفارہ میں تداخل کا حکم

فتوی نمبر :
94717
| تاریخ :
2026-04-28
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

روزوں کے کفارہ میں تداخل کا حکم

گزارش یہ ہے کہ اگر کوئی جان بوجھ کر روزہ توڑ دے تو اس کو لگاتار 60 روزے رکھنے پڑیں گے۔ کیا ایک مرتبہ 60 روزے رکھ لیں تو وہ ان تمام روزوں کا کفارہ ہو جائے گا جو کسی شخص نے اپنی گذشتہ زندگی میں جان بوجھ کر توڑا ہوگا۔ یا ہر روزے کے کفارے کے لیے الگ الگ لگاتار 60 روزے رکھنے پڑیں گے؟ کیا کفارہ ادا کرنے کے لیے کوئی اور صورت بھی ہو سکتی ہے؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کسی شخص نے رمضان المبارک میں جان بوجھ کر بلا عذر شرعی روزہ توڑ دیا تو اس پر کفارہ لازم ہوگا، چنانچہ اگر کسی نے اس طرح کئی روزے توڑے ہوں اور اب تک کفارہ ادا نہ کیا ہو تو تمام روزوں کی طرف سے ایک کفارہ کافی ہوجائے گا، لیکن اگر بیوی سے ہمبستری کرکے روزہ توڑا ہو تو اگر یہ واقعہ ایک رمضان میں کئی دفعہ پیش آیا ہو تو ان سب روزوں کی طرف سے بھی ایک کفارہ کافی ہوجائے گا، لیکن اگر ایک سے زائد رمضان المبارک میں یہ واقعہ رونما ہوا ہو تو ایسی صورت میں ہر رمضان المبارک کا الگ الگ کفارہ لازم ہوگا، چنانچہ جو شخص روزہ رکھنے پر قادر ہو، اس کے لیے ساٹھ روزے رکھ کر ہی کفارہ دینا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: «(أفطر ‌في ‌رمضان في يوم ولم يكفر حتى أفطر في يوم آخر فعليه كفارة واحدة) ولو في ‌رمضانين على الصحيح، وقدمناه في الصوم» (6/ 734)
وفي حاشية ابن عابدين: «(قوله فعليه كفارة واحدة) لأن الكفارة تسقط بالشبهة فتتداخل كالحد مجتبى. ثم قال: واختلف في التداخل فقيل لا تجب الثانية لتداخل السبب، وقيل تجب ثم تسقط، فأما إذا كفر الأول فلا اجتماع فلا تداخل. (قوله ولو في ‌رمضانين إلخ) لو وصلية، وأشار إلى أن التقييد برمضان واحد خلاف الصحيح وهو رواية عن محمد. قال في المجتبى: وأكثر مشايخنا قالوا الاعتماد على تلك الرواية، والصحيح أنه يكفيه كفارة واحدة لاعتبار معنى التداخل (قوله ولم يعين) أي أنه عن يوم كذا» (6/ 734)
وفي بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: «ولو جامع في رمضان متعمدا مرارا بأن جامع في يوم ثم جامع في اليوم الثاني ثم في الثالث ولم يكفر فعليه لجميع ذلك كله كفارة واحدة عندنا، وعند الشافعي عليه لكل يوم كفارة، ولو جامع في يوم ثم كفر ثم جامع في يوم آخر فعليه كفارة أخرى في ظاهر الرواية، وروى زفر عن أبي حنيفة أنه ليس عليه كفارة أخرى، ولو جامع في رمضانين ولم يكفر للأول فعليه لكل جماع كفارة في ظاهر الرواية.» (2/ 101)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94717کی تصدیق کریں
0     118
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دودھ پلانے والی عورت کے لئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کینسر کے مریض کے لئے روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور عید کے لئے رؤیتِ ہلال کا حکم مان کر روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات