نام رکھنے کا حکم

ایرا اور منحہ نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
95209
| تاریخ :
2026-05-11
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

ایرا اور منحہ نام رکھنا کیساہے

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ بچی کا نام" ایرا یا منحہ" رکھا جاسکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

"منحہ " (میم کے کسرہ اور نون ساکن کے ساتھ ) کے معنی گفٹ تحفہ کے ہیں ، یہ نام رکھنا جائزہے، جبکہ "ایرا" نام تلاش بسیار کے باجود کسی معتبر لغت میں نہ مل سکا،لہذا لڑکی کے لئے مذکور نام منتخب کرنے کے بجائے ازواج مطہرات اور صحابیات رضوان اللہ علیھن اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تاج العروس: والاسمُ المِنْحَة، بِالْكَسْرِ) ، وَهِي العَطِيّة، كَذَا فِي (الأَساس)الخ (7/154)۔
و فی الھندیۃ: وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط الخ(5/362)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95209کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات