احکام عمرہ

عمرہ کرنے والوں کا احرام کھولنے سے پہلے ایک دوسرے کا حلق کرنا

فتوی نمبر :
95258
| تاریخ :
2026-05-12
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

عمرہ کرنے والوں کا احرام کھولنے سے پہلے ایک دوسرے کا حلق کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم 3 لوگوں نے عمرہ کیا، ابو، امی اور میں،ہم نے آپس میں ایک دوسرے کا حلق کر لیا لا علمی کی وجہ سے،2 دن بعد دوبارہ ہم نے عمرہ کیا اور غیر محرم سے حلق کروایا ہے۔ اگر تو دَم لاگو ہے اور ہم دَم دینے کی حیثیت نہیں رکھتے تو کیا کریں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حاجی یا معتمر نے حج و عمرہ کے تمام افعال ادا کرلئے ہوں ،صرف حلق کرنا باقی ہو تو ایسی صورت میں حج یا عمرہ کرنے والے ایک دوسرے کے سر کا حلق کرکے حلال ہوسکتے ہیں،لہذا صورت مسئولہ میں اگر سائل اور اسکے والدین نے عمرہ کے تمام افعال ادا کرلیے تھے،صرف حلق کرنا باقی تھا،اور انہوں نے آپس میں ایک دوسرے کا حلق کرلیا ہو تو ایسا کرنے سے شرعاسائل اور اسکے والدین پر کسی قسم کا دم لازم نہیں ہوا ،لہذا پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی غنیۃ الناسک:وان حلق محرم رأس محرم قبل أوان التحلل بأمرہ أو بغیر امرہ فعلیہ صدقۃ، وعلی المحلوق دم۔ ولایتخیر فیہ، وان کان مکرھا، اونائما لانہ عذر من جھۃ العباد … وکذا اذا حلق رأس محرم فعلی الحالق الحلال صدقۃ، کما لو حلق نبات الحرم (ج:1،ص:258،ط:)
و فیھا ایضا :ولو حلق رأسہ أو راس غیرہ من حلال أو محرم جازلہ الحلق لم یلزمھما شیٔ (ص : 174،ط: ادارۃ القرآن و العلوم الاسلامیۃ کراچی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95258کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات