خلع

بیوی کے خلع کے مطالبہ کو قبول کرنے سے کونسی طلاق ہوگی؟

فتوی نمبر :
95275
| تاریخ :
2026-05-13
معاملات / احکام طلاق / خلع

بیوی کے خلع کے مطالبہ کو قبول کرنے سے کونسی طلاق ہوگی؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ ہمارا نکاح (14/4/1999) میں ہوگیا تھا ، شادی کے تین ماہ بعد میرے شوہر باہر ملک چلے گئے اس کے بعد سے اب تک واپس نہیں آئے، نہ مجھے بلایا،نہ نان نفقہ کا معقول انتظام کیا، جس کی وجہ سے اتنا عرصہ صبر کرنے کے بعد میں نے ان سے خلع لینے کا فیصلہ کیا ،اور پھر ایک خلع نامہ تحریر کرکے اس کے پاس بھیج دیا کہ اس پر دستخط کرکے دیدیں،تاکہ معاملہ ختم ہوجائے جس کے جواب میں اس نے یہ تحریر میسج کے ذریعے بھیج دی” میں مسمیٰ اپنی بیوی مسماۃ کو بقائمی ہوش وحواسِ خمسہ بلا کسی جبر واکراہ کے اس کے مطالبہ خلع پر خلع دے کر اپنی زوجیت سے آزاد کرتا ہوں، یہ لکھ دیا تاکہ سند رہے،، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہمارے درمیان خلع ہوگیا ہے اور ہمارا نکاح ختم ہوا کہ نہیں، اگر نکاح ختم ہوچکا تو کیا میرے ذمہ عدت لازم ہے، اور اگر عدت ہے تو عدت گزرنے کے بعد میں کہیں اور نکاح کرسکتی ہوں کہ نہیں؟جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائلہ کے خاوند نے اگر واقعۃ سائلہ کو خلع کے مطالبہ پر سوال میں مذکور تحریر میسج کردیا ہو تو اس سے شرعاً خلع واقع ہوکر دونوں کے درمیان ایک طلاق بائن کے ذریعہ نکاح ختم ہوچکا ہے، جبکہ اس خلع کے بعد سائلہ پر عدت گزارنا بھی شرعاً لازم اور ضروری ہےجس کی ابتدامیسج کرنے کی وقت سے ہی ہوگا،جبکہ عدت گزارنے کے بعد سائلہ کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يمكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والأخروكيل الزوج في الخلع (الى قوله) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخر جا المال من ملكها اھ ( باب الحکمین کیف یعملان، ج :2، ص:191،مط:سھیل اکیڈمی لاھور)
وفي المبسوط لشمس الدين السرخسي : (قال) والخلع جائز عند السلطان وغيره لانه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود وهو منزلة الطلاق الخ ( باب الخلع ،ج: 6ص:173،مط:دار الفکر)
وفی التاتار خانیۃ:الخلع عقد یفتقر الی الایجاب والقبول یثبت الفرقۃ و یستحق علیھا العوض الخ(الفصل السادس العشر فی الخلع،ج:5،ص:5،مط:مکتبہ رشیدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95275کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات