روزے کی قضاء و کفارہ

لاعلمی میں توڑے ہوئے روزوں کا حکم

فتوی نمبر :
95822
| تاریخ :
2026-05-29
عبادات / روزہ و رمضان / روزے کی قضاء و کفارہ

لاعلمی میں توڑے ہوئے روزوں کا حکم

السلام علیکم ، مفتی صاحب! جب میری عمر تقریباً 12 سال تھی تو مشت زنی کی وجہ سے منی خارج ہوئی تھی، لیکن مجھے اس وقت بلوغت کا حکم معلوم نہیں تھا۔ میں یہ سمجھتا تھا کہ آدمی صرف احتلام (خواب میں منی نکلنے) سے بالغ ہوتا ہے۔ اسی غلط فہمی کی وجہ سے میں نے تقریباً دو سال تک رمضان کے روزے جان بوجھ کر توڑ دیے، کھانا اور پانی کھا پی لیا کرتا تھا، البتہ کبھی کبھار 4 یا 5 روزے رکھ لیتا تھا۔ پھر 2025 میں رمضان کے آخری عشرے کے 10 روزے رکھے تھے۔
اب میرا سوال یہ ہے کہ:
1. میرے اوپر کتنے روزوں کی قضا لازم ہے؟
2. کتنے روزوں کا کفارہ لازم ہے؟
براہِ کرم صحیح شرعی رہنمائی فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت کے مطابق جب سائل کو بارہ سال کی عمر میں مشت زنی کے نتیجہ میں منی نکلنے کا یقین ہوگیا تھا تو سائل شرعاً بالغ ہوچکا تھا، لہذا سائل نے جتنے روزے رکھ کر مسئلہ سے لاعلمی کی وجہ سے توڑے ہیں، ان تمام روزوں کی قضا اور ایک کفارہ لازم ہے، جبکہ روزوں کا کفارہ یہ ہے کہ دو ماہ مسلسل روزے رکھے جائیں، اگر یہ تسلسل کسی بھی وجہ (خواہ بیماری ہو یا اور کوئی عذر ہو) سے ٹوٹ جائے تو نئے سرے سے روزے رکھنا لازم ہوں گے، البتہ اگر کسی مستقل بیماری یا بڑھاپے کی وجہ سے مسلسل روزے رکھنا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں روزوں کے بجائے ساٹھ مسکینوں کو صبح شام پیٹ بھر کر دو وقت کا کھانا کھلادیا جائے یا ہر مسکین کو ایک صدقہ فطر کے برابر رقم دیدی جائے تو اس سے بھی کفارہ ادا ہوجائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في تنزيل العزيز: ﴿فَمَن لَّمۡ يَجِدۡ فَصِيَامُ شَهۡرَيۡنِ مُتَتَابِعَيۡنِ مِن قَبۡلِ أَن يَتَمَآسَّاۖ فَمَن لَّمۡ يَسۡتَطِعۡ فَإِطۡعَامُ سِتِّينَ مِسۡكِينٗاۚ ذَٰلِكَ لِتُؤۡمِنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦۚ وَتِلۡكَ حُدُودُ ٱللَّهِۗ وَلِلۡكَٰفِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾ [المجادلة: 4]
وفي الفتاوى الهندية: «إذا أكل متعمدا ما يتغذى به أو يتداوى به يلزمه الكفارة، وهذا إذا كان مما يؤكل للغذاء أو للدواء فأما إذا لم يقصد لهما فلا كفارة وعليه القضاء كذا في خزانة المفتين» (1/ 205)
وفی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: «ولو جامع في رمضان متعمدا مرارا بأن جامع في يوم ثم جامع في اليوم الثاني ثم في الثالث ولم يكفر فعليه لجميع ذلك كله كفارة واحدة عندنا، وعند الشافعي عليه لكل يوم كفارة، ولو جامع في يوم ثم كفر ثم جامع في يوم آخر فعليه كفارة أخرى في ظاهر الرواية، وروى زفر عن أبي حنيفة أنه ليس عليه كفارة أخرى، ولو جامع في رمضانين ولم يكفر للأول فعليه لكل جماع كفارة في ظاهر الرواية.
وذكر محمد في الكيسانيات أن عليه كفارة واحدة وكذا حكى الطحاوي عن أبي حنيفة، وجه قول الشافعي أنه تكرر سبب وجوب الكفارة وهو الجماع عنده، وإفساد الصوم عندنا، والحكم يتكرر بتكرر سببه وهو الأصل إلا في موضع فيه ضرورة كما في العقوبات البدنية وهي الحدود لما في التكرر من خوف الهلاك ولم يوجد ههنا فيتكرر الوجوب ولهذا تكرر في سائر الكفارات وهي كفارة القتل، واليمين، والظهار.» (2/ 101)
وفي الفتاوى الهندية: «بلوغ الغلام بالاحتلام أو الإحبال أو الإنزال، والجارية بالاحتلام أو الحيض أو الحبل، كذا في المختار. والسن الذي يحكم ببلوغ الغلام والجارية إذا انتهيا إليه خمس عشرة سنة عند أبي يوسف ومحمد - رحمهما الله تعالى - وهو رواية عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وعليه الفتوى، وعند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - ثماني عشرة سنة للغلام وسبع عشرة سنة للجارية، كذا في الكافي. وأدنى مدة البلوغ بالاحتلام ونحوه في حق الغلام اثنتا عشرة سنة، وفي الجارية تسع سنين،» (5/ 61)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95822کی تصدیق کریں
0     29
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حیض کی حالت میں رہے ہوئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی سے توڑے ہوئے روزے کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنے کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شوال کے چھ نفلی روزوں میں رمضان کے چھ قضا روزوں کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیاروزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • بیوی سے کھیلنے کے دوران انزال ہونے کی صورت میں روزے کاحکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا کفارہ کے روزے رکھتے ہوئے ماہواری آنے سے تسلسل ٹوٹ جائیگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان کے چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کے بدلے کفارہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کفارے کی حقیقت اور اس کی ا دائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • لاعلمی کی وجہ سے صبح ِصادق کے بعد بھی کھاتے رہنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شراب پینے والے شخص کا بیوی سے قضا روزے کی حالت میں جماع کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضا روزوں کی تعداد یاد نہ ہوتو کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • رمضان میں الٹیاں لگنے کی وجہ سے دوائی لینا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا عورت پیٹ سے ہونے کی صورت میں روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • جگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے اور فدیہ دینے کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے روزہ قضا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مسافر اگر رمضان کا روزہ توڑدے تو قضاء اور کفارہ کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • حالتِ سفر میں روزہ رکھ کر توڑ دینے سے قضاءوکفارے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • الگ الگ رمضان میں ہمبستری کرنے سے کتنے کفارہ واجب ہوں گے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزہ کی حالت میں ہمبسستری کرنے سے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات