احکام عمرہ

دو سال پہلے کئے ہوئے عمرہ میں ناقص حلق کے بعد دم دینے کا حکم

فتوی نمبر :
96364
| تاریخ :
2026-06-13
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

دو سال پہلے کئے ہوئے عمرہ میں ناقص حلق کے بعد دم دینے کا حکم

میرا ایک سوال ہے۔

گزشتہ سال میں اپنے دو بیٹوں کے ساتھ مکہ مکرمہ آیا تھا۔ ہم نے اپنی پہلی عمرہ ادا کی اور **الیکٹرک ٹرمر** کے ذریعے اپنے سر منڈوائے۔

تقریباً پانچ دن بعد ہم نے دوسرا عمرہ ادا کیا اور دوبارہ **الیکٹرک شیور** کے ذریعے اپنے سر منڈوائے، جبکہ اس وقت بالوں کی لمبائی بہت کم تھی۔

کیا اس صورت میں ہم پر **دم** لازم ہوگا؟

میں ان دنوں مکہ مکرمہ میں ہوں، کیونکہ میں نے حال ہی میں حج ادا کیا ہے۔

براہِ کرم اپنے جواب سے آگاہ فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ جب مُحْرِم کے بال ایک پورے سے کم ہوں ،تو اِحرام سے نکلنے کے لیے اُسے حَلق کروانا ہی ضروری ہوتاہے، ایسی صورت میں مشین پھیرنا ، کافی نہیں ،چنانچہ صورت مسئولہ میں سائل نے پہلے عمرہ کے پانچ دن بعد جب دوسرا عمرہ ادا کرکے الیکٹرک شیور یا ٹرمر کے ذریعےبال کاٹے اس وقت اگراس کے سر کے بال ایک پورے (انگشت) سے کم تھے، تو ایسی صورت میں چونکہ احرام سے حلال ہونے کے لیے قصر کافی نہیں تھا، بلکہ حلق ہی متعین اور واجب تھا۔ لہٰذا الیکٹرک شیور یا ٹرمرسے بال کاٹنےباوجودسائل کا احرام ختم نہیں ہواتھا، بلکہ سائل بدستور حالتِ احرام میں رہا،لہٰذا اس کے بعدسائل نے اپنے آپ کو حلال سمجھ کر جو سلے ہوئے کپڑے پہنے، خوشبو استعمال کی، ناخن یا بال کاٹے، یا دیگر ممنوعاتِ احرام کا ارتکاب کیا، اور پھر اسی حالت میں پاکستان واپس آگیا،تواس کی وجہ سےسائل پر حدودحرم میں حلق نہ کروانےاورحالت احرام میں متعددجنایات کاارتکاب کرنے کی وجہ سے دو دم لازم ہوچکے ہیں ،لہذا اس پر لازم ہے کہ سب سے پہلے حلق کروا کر احرام سے حلال ہو۔پھر اس کے بعددودم اداکرے اور دونوں دم حدودِ حرم میں ذبح کرنا اور ان کا گوشت وہاں کے فقراء و مساکین میں تقسیم لازم وضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي «بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع» : وأما التقصير فالتقدير فيه بالأنملة لما روينا من حديث عمر رضي الله عنه لكن أصحابنا قالوا: يجب أن يزيد في التقصير على قدر الأنملة؛ لأن الواجب هذا القدر من أطراف جميع الشعر، وأطراف جميع الشعر لا يتساوى طولها عادة بل تتفاوت فلو قصر قدر الأنملة لا يصير مستوفيا قدر الأنملة من جميع الشعر بل من بعضه فوجب أن يزيد عليه حتى يستيقن باستيفاء قدر الواجب فيخرج عن العهدة بيقين.(2/ 141ط دارالکتب العلمیة بيروت)
وفي «الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية» : وإذا جاء وقت الحلق ولم يكن على رأسه شعر بأن حلق قبل ذلك أو بسبب آخر ذكر في الأصل أنه يجري الموسى على رأسه لأنه لو كان على رأسه شعر كان المأخوذ عليه إجراء الموسى، وإزالة الشعر فما عجز عنه سقط وما لم يعجز عنه يلزمه ثم اختلف المشايخ في إجراء الموسى أنه واجب أو مستحب والأصح أنه واجب هكذا في المحيط.(1/ 231 ط المطبعة الكبري أميرية مصر)
وفي «حاشية ابن عابدين = رد المحتار - ط الحلبي» : (قوله لزمه دم) أي شاة أو بدنة على ما سيأتي (قوله إلا أن يقصد الرفض) أي فلا يلزمه بالثاني شيء وإن تعدد المجلس مع أن نية الرفض باطلة لأنه لا يخرج عنه إلا بالأعمال، لكن لما كانت المحظورات مستندة إلى قصد واحد وهو تعجيل الإحلال كانت متحدة فكفاه دم واحد بحر
قال في اللباب: واعلم أن المحرم إذا نوى رفض الإحرام فجعل يصنع ما يصنعه الحلال من لبس الثياب والتطيب والحلق والجماع وقتل الصيد فإنه لا يخرج بذلك من الإحرام، وعليه أن يعود كما كان محرما، ويجب دم واحد لجميع ما ارتكب ولو كل المحظورات، وإنما يتعدد الجزاء بتعدد الجنايات إذا لم ينو الرفض، ثم نية الرفض إنما تعتبر ممن زعم أنه خرج منه بهذا القصد لجهله مسألة عدم الخروج، وأما من علم أنه لا يخرج منه بهذا القصد فإنها لا تعتبر منه. اهـ.(2/ 553 ط حلبي ،مصر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96364کی تصدیق کریں
0     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات