میں مدینہ سے مکہ کا سفر کر رہا ہوں اور میں اپنے خاندان کے ساتھ عمرہ ادا کروں گا۔ پھر ہم مکہ کے بعد طائف کی زیارت کریں گے اور طائف سے ہم کراچی واپس سفر کرنے کے لیے جدہ جائیں گے۔ کیا عمرہ دوبارہ ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم حدودِ حرم کو پار کریں گے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر سائل ادائیگئِ عمرہ کے بعد ،طائف کی زیارت سے واپسی پر حرم جانے کا ارادہ نہ رکھتا ہو ،بلکہ میقات سے گزرتے ہوئے سیدھا جدہ سے واپسی کا ارادہ ہو تو اگرچہ حدودِ حرم کے اندر سے گزرنا پڑے تب بھی ایسی صورت میں میقات سے گزرنے کے لئے احرام باندھنا اور عمرے کی ادائیگی لازم نہ ہوگی۔
کما فی الدر المختار: (وحرم تأخير الإحرام عنها) كلها (لمن) أي لآفاقي (قصد دخول مكة) يعني الحرم (ولو لحاجة) غير الحج أما لو قصد موضعا من الحل كخليص وجدة حل له مجاوزته بلا إحرام فإذا حل به التحق بأهله فله دخول مكة بلا إحرام وهو الحيلة لمريد ذلك إلا لمأمور بالحج للمخالفة الخ (کتاب الحج مطلب فی المواقیت ج:2 ص:476 ط: سعید باکستان)۔