خلع

عدالتی خلع کے بعد میاں بیوی کا صلح کرنا

فتوی نمبر :
97001
| تاریخ :
2026-07-01
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی خلع کے بعد میاں بیوی کا صلح کرنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محترم مفتیانِ کرام، جامعہ بنوریہ دارالافتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

گزارش ہے کہ ہماری بہن کے معاملے میں شرعی رہنمائی درکار ہے۔ براہِ کرم درج ذیل سوال کا قرآن و سنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

میری بہن نے اپنے شوہر کے خلاف خلع کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ بعد میں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی، جس کی وجہ سے مقدمہ آگے نہ چل سکا۔ کچھ عرصے بعد دوبارہ اختلافات پیدا ہوئے تو پہلے والا مقدمہ دوبارہ کھلوایا گیا، اور بعد میں عدالت کی طرف سے خلع کی ڈگری جاری ہوگئی۔ اس کے بعد یونین کونسل سے خلع کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا گیا۔

لیکن اس سارے عمل کے دوران میری بہن کے شوہر کو عدالت میں پیش ہونے کا موقع نہیں ملا، نہ ہی انہیں اس کارروائی کا علم تھا، اور نہ ہی وہ خلع پر راضی تھے۔

اب دونوں میاں بیوی دوبارہ صلح کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے چار بچے بھی ہیں، اور وہ بچوں کی خاطر دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

براہِ کرم رہنمائی فرمائیں:

1. کیا اس صورت میں ان کے درمیان صلح ہو سکتی ہے؟
2. کیا وہ شرعی طور پر دوبارہ ایک ساتھ رہ سکتے ہیں؟
3. اگر رہ سکتے ہیں تو اس کے لیے شرعی طریقۂ کار کیا ہوگا؟

براہِ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں، کیونکہ یہ معاملہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کی درستگی کے لئے میاں بیوی کی باہمی رضا مندی سے باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے، لہٰذا اگر اس خلع کا مقدمہ اگر سائل کی بہن کی جانب سے دائر کیا گیا ہو ،مگر اس خلع کی کاروائی میں شوہر (سائل کا بہنوئی) شریک نہ ہو ، اور نہ ہی خود اس نے یا اس کے وکیل نے اس خلع پر تحریری طور پر یا منہ زبانی رضامند ی کا اظہار کیا ہو ،بلکہ عدالت نے سائل کی بہن کے حق میں یکطرفہ خلع کی ڈگری جاری کر دی ہو تو اس سے شرعاً میاں بیوی کا نکاح ختم نہیں ہوا، بلکہ دونوں کا نکاح برقرار ہے، لہٰذا اب اگر وہ دونوں ساتھ رہنا چاہتے ہوں تو بغیر تجدید نکاح کیئے ساتھ رہ سکتے ہیں ،شرعاً اسمیں کوئی مضائقہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يمكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والأخر وكيل الزوج في الخلع (الى قوله) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخر جا المال من ملكها اھ ( باب الحکمین کیف یعملان، ج :2، ص:191،مط:سھیل اکیڈمی لاھور)۔
وفي المبسوط لشمس الدين السرخسي : (قال) والخلع جائز عند السلطان وغيره لانه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود وهو منزلة الطلاق الخ ( باب الخلع ج:6، ص:173، مط:دار الفکر)۔
وفی التاتار خانیة: الخلع عقد یفتقر الی الایجاب والقبول یثبت الفرقة و یستحق علیھا العوض الخ(الفصل السادس العشر فی الخلع،ج:5،ص:5،مط:مکتبہ رشیدیة)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97001کی تصدیق کریں
0     54
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 2
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 2
  • ازدواجی حقوق ادا نہ کرنے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات