خلع

مفقود الخبر آدمی کی بیوی کا عدالت سے خلع لے کر نکاح ختم کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
97129
| تاریخ :
2026-07-05
معاملات / احکام طلاق / خلع

مفقود الخبر آدمی کی بیوی کا عدالت سے خلع لے کر نکاح ختم کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی کا نکاح ایک عورت سے آج سے تقریباًپانچ سال پہلے ہوا تھاجبکہ وہ آدمی رخصتی کی پہلی رات ہی سے لاپتہ ہے اور اسی رات اس سے رابطہ ہوا ہے کہ وہ مردان نامی جگہ میں ہے اور اس کے بعدسے آج تک اس سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ،گھر والوں نے اپنی طرف سے اس کے تلاش میں ہر چند کوشش کی لیکن اس کے باوجود آفتاب کا کوئی پتہ نہیں چلا ، پانچ سال گزنے کے بعد آفتاب کے گھر والوں نے عدالت کی طرف رجوع کی اور عدالت نے علحیدگی ِ نکاح کی ڈگری جاری کردی جس کی کاپی منسلک ہے ، تو اب اس عورت کے لئے کیا حکم ہے کہ وہ عدت گزار کر کسی دوسرے مرد کے ساتھ نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟ نیز عدت کے بارے میں بتائیں کہ عدت کہاں گزارنا لازم ہوگا والدین کے ہاں یا شوہر کے گھر ،جبکہ اس فیصلہ سے پہلے وہ والدین کے ہاں رہائش پذیر تھی اور اب بھی وہی پر رہائش پذیر ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس عورت کا شوہر لاپتہ وغائب ہوجائے اور باوجود تحقیق وتفتیش کے اس کا حال معلوم نہ ہو کہ وہزندہ ہے یا مردہ اور نہ ہی اس سے رابطہ کی کوئی ذریعہ باقی رہےتو ایسی صورت میں عورت کیلئے اصل حکم یہ ہے کہ اگر وہ صبر کرکے اپنا زمانہ عفت اور پاک دامنی کے ساتھ گزارسکے تو بہتر ہے، اگر صبر نہ کرسکے تو بوقتِ ضرورتِ شدیدہ (کہ خرچ وغیرہ کا انتظام نہ ہوسکے یا بلا شوہر کے رہنے میں مبتلائے معصیت ہونے کا شدید خطرہ ہو) یہ گنجائش ہے کہ صورتِ ذیل اختیار کرکے مفقود کے نکاح سے رہائی حاصل کرے، وہ صورت یہ ہے کہ عورت اپنا مقدمہ مسلمان جج کی عدالت میں پیش کرے اور شہادتِ شرعیہ کے ذریعہ ثابت کرے کہ میرا نکاح فلاں شخص کے ساتھ ہوا تھا، اس کے بعد گواہوں سے اس کا مفقود اور لا پتہ ہونا ثابت کرے، اس کے بعد جج خود اپنے طور پر مفقود کی تفتیش و تلاش کرے، جہاں جہاں مفقود کے جانے کا غالب گمان ہو وہاں آدمی بھیجا جائے اور جس جس جگہ جانے کا غالب گمان نہ ہو وہاں اگر خط کو کافی سمجھے تو خطوط بھیجے اور اگر اخبارات میں شائع کردینے سے خبر ملنے کی امید ہو تو یہ بھی کرے، الغرض تفتیش و تلاش میں پوری کوشش اور جہدِ بلیغ کرے، اور جب تلاش کے بعد مفقود کا پتہ چلنے سے مایوسی ہوجائے تو عورت کو چار سال تک مزید انتظار کا حکم کرے پھر ان چار سالوں کے اندر بھی مفقود کا پتہ نہ چلے تو عورت حاکم کے پاس دوبارہ درخواست کردے جس پر حاکم اس کے شوہر کے مردہ ہونے کا فیصلہ سنادے، اس کے بعد چار ماہ دس دن عدتِ وفات گزار کر عورت کو دوسری جگہ نکاح کرنے کا اختیار ہوگا، اور اگر عورت عدالت میں زنا میں مبتلا ہونے کا شدید خطرہ ظاہر کرے اور اس نے ایک عرصہ دراز تک مفقود کا انتظار کرنے کے بعد مجبور ہوکر اس حالت میں درخواست دی ہو جبکہ وہ صبر سے عاجز آگئی ہو تو اس صورت میں اس کی بھی گنجائش ہے کہ ایک سال کے انتظار کے بعد تفریق کردی جائے اور اس صورتِ میں یہ تفریق طلاقِ بائن کہلائے گی۔
صورت مسئولہ میں لف شدہ فسخ نکاح ڈگری کو بغور دیکھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ شوہر کی تلاش کی کوئی باقاعدہ کوشش نہیں کی گئی بلکہ فقط اخبار میں ایک بیان دینے پر اکتفاء کیا گیا جو کہ شرعاً زوجہ مفقود کے فسخِ نکاح بننے کے لئے کافی نہیں، لہذا سوال کے ساتھ منسلکہ ڈگری کا شرعاً کوئی اعتبار نہیں اور نا ہی اس کی وجہ سے دونوں کا نکاح ختم ہوا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدّر المختار : (ولا یفرق بینھما بعجزہ عنھا) بانواعھا الثلاثۃ (ولا بعدم ایفائہ) او غائبًا (حقھا وھو موسرٌ) وفی الردّ: (قولہ بانواعھا) وھی ماکول وملبوس ومسکن۔ اھـ (باب النفقۃ،مطلب فی فسخ النکاح بالعجز عن النفقۃ وبالغیبۃ، ج٣، ص٥٩٠،مط:ایچ ایم سعید)
وفی الہدایۃ: ولا یفرق بینہ وبین امرأتہ وقال مالکؒ اذا مضی اربع سنین یفرق القاضی بینہ وبین امرأتہ وتعتدّ عدّۃ الوفاة ثمّ تزوّج من شاءت لأنّ عمرؓ ھکذا قضٰی اھ (کتاب المفقود، ج:2، ص:424،مط:مکتبہ رحمانیہ)
وفی الدر المختار ایضاً: (ولا يفرق بينه وبينها ولو بعد مضي أربع سنين) خلافا لمالك الخ(کتاب المفقود، ج:4، ص:295، مط:ایچ ایم سعید)
وفی الرد تحت قوله: خلافا لمالك) فإن عنده تعتد زوجة المفقود عدة الوفاة بعد مضي أربع سنين (الی قولہ) لو أفتى به في موضع الضرورة لا بأس به على ما أظن اهـ (کتاب المفقود، ج:4، ص:295، مط:ایچ ایم سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97129کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات