خلع

حقوق ادا نہ کرنے پر عدالت سے جاری تنسیخ نکاح کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
97250
| تاریخ :
2026-07-08
معاملات / احکام طلاق / خلع

حقوق ادا نہ کرنے پر عدالت سے جاری تنسیخ نکاح کی ڈگری کا حکم

میری جب شادی ہوئی تو میری عمر اٹھارہ(18)سال تھی، میرے شوہر کو شادی سے پہلے ہی اپنی پھپھو کی بیٹی پسند تھی اور میں ان کی ماموں کی بیٹی ہوں، مجھے اور میرے گھر والوں کو اس بات سے لاعلم رکھا گیا کہ اس کو اپنی پھپھو کی بیٹی پسند ہے، اس کے والدین نے یہ سوچا کہ وہ اُس لڑکی کوشادی کے بعد بھول جائیگا لیکن ایسا نہیں ہوا میری شادی کے پانچویں دن ہی مجھے معلوم ہوا کہ اُس کو کوئی اور پسند ہے وہ میرے گھر آتی جاتی اور وہ مجھ سے کہتاتھا کہ میں اس سے شادی کرونگا، لیکن مجھے مذاق لگتا تھا یہ مجھے روز ہی بات کہتا مجھ سے لڑتا مجھ سے جھگڑتا مارتا اور اپنی بات منواتا میری ساس مجھ سے کہتی تھی یہ ٹھیک ہو جائے گا بچے ہو جائیں تو، لیکن ایسا نہیں ہوا ،میں سو جاتی تو وہ ساری رات اس سے بات کرتا آخر اسی طرح سے لڑائی جھگڑوں میں دن گزر گئے اور پھر میرا بیٹا دو سال کا ہو گیا اور پھر مجھے گاؤ ں بھیج کر اس نے دوسری شادی کر لی، اس وقت جس صدمے سے میں گزری اس نے میرے روح تک کو مار ڈالا ،لیکن اس نے مجھے مارا پیٹا پھر بھی میں نے سمجھوتہ کر لیا صرف یہ سوچ کر کہ اگر یہ دونوں کو برابر حقوق دے تو کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ پانی تو سر سے گزر چکا ہے، لیکن ایسا بالکل نہ ہوا وہی بڑے بڑے لڑائی جھگڑے رہتے مجھے خرچہ نہ دیتا مجھے صحیح سے وقت نہ دیتا نہ میرے بچوں کو وقت دیتا ہے اسی طرح سے پانچ سال میں نے گزار دیے پشاور میں لیکن یہ مجھے کہیں نہ جانے دیتا باندی بنا کر مجھے رکھا ہوا تھا مجھے پشاور شہر سے نفرت سی ہو گئی دل کرتا یہاں سے بس بھاگ جاؤ ں میں دماغی طور پر بہت زیادہ تنگ ہو گئی، پھر میں نے اپنے شوہر سے کہا میں اب یہاں نہیں رہ سکتی میں نے اس سے کہا کہ مجھے کراچی چھوڑ دو تم مجھ سے ملنے کراچی میں آجایا کرناپھر اسی طرح میں کراچی آگئی وہ صرف ایک یا دو مرتبہ ہی کراچی آیا وہ بھی دس(10) یا پندرہ( 15 )دنوں کے لیے پھر تین سال بعد آیا اور اس نے ایک سال یہاں کراچی میں گزارا میرے ابو نے اپنا رکشہ لے کر دیا اپنی ذاتی پیسوں سے کہ میری ب بیٹی کی زندگی شاید سنور جائے ہم نے کرائے پر گھر لیا اور میں وہاں پر بھی نوکری کر تی اور اپنے گھر کا خرچہ اٹھاتی اور پھر ایک سال بعد وہ یہاں سے دوبارہ رکشہ بیچ کر پشاور چلا گیا اور مجھے کہا کہ میں20 دنوں تک واپس آ جاونگا اپنی بیوی اور بچوں دونوں کو لے کر آؤں گا لیکن اس کی بیوی یہاں آنے کو راضی نہ ہوئی اس نے پلٹ کر مجھے نہ دیکھا نہ کال کی اور نہ کوئی خبر لی اور میں جب کال کرتی تو گالی گلوچ کرتا میں نے اپنی زندگی کے 13 سال اس شخص کے پیچھے برباد کر دیےمیں آٹھ سال اس کے بغیر رہی اپنی نوکری کر کے اپنا خرچہ اٹھائی تھی میں نے اپنے بچوں کو اس کے بغیر بھی اچھی زندگی دی تھی میں نے تنگ آ کرخلع یعنی طلاق لے لی مگر وہ تین پیشیوں پر حاضر نہ ہوا کوٹ کی طرف سے خلع ہوگئی ہے یا نہیں؟ گزارش ہے غور کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال کے ساتھ منسلکہ خلع کے کاغذات میں درج تفصیل کے مطابق سائلہ نے اپنے شوہر کے خلاف حقوق کی ادائیگی میں عدم مساوات ، لڑائی جھگڑے اور شدید تشدد کا نشانہ بنا کر مالی مدد کے بغیراس کو اپنے گھر سے نکالنے(جوکہ فسخِ نکاح کا سبب بھی ہے) کو بنیاد بناء کر عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی ہے اور عدالت نے بھی اسی بنا پر فریقین کے درمیان عقد ِنکاح کو خلع کے ذریعہ منسوخ کرتے ہوئے سائلہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی ہے، اور اس صورتِ حال کے تناظر میں کہ جب عدالت کی طرف سے شوہر کو نوٹس بھیجنے کے باوجود وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوا اور عورت کے پاس اپنا دعوی ثابت کرنے کیلئے گواہ موجود بھی نہ ہو تو چونکہ شوہر سے قسم لی جاتی ہے، لیکن اگر وہ عدالت حاضر ہی نہیں ہوا تو شوہر کے پاس بار بار " تنسیخ نکاح کا نوٹس پہنچنے کے باوجود اس کا عدالت میں حاضر نہ ہونا حکما ً "نکول عن الیمین " شمار ہو گا، اور اس کے خلاف قاضی کا فیصلہ شرعاً بھی معتبر ہو گا،لہذا صورتِ مسئولہ میں بھی عدالت کا یہ فیصلہ شرعاً معتبر ہے اور اس کے ذریعہ دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے اور عورت عدت گزرنے کے بعددوسری جگہ نکاح کر نے میں آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يمكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والأخروكيل الزوج في الخلع (الى قوله) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخر جا المال من ملكها اھ ( باب الحکمین کیف یعملان، ج :2، ص:191،مط:سھیل اکیڈمی لاھور)
وفي المبسوط لشمس الدين السرخسي : (قال) والخلع جائز عند السلطان وغيره لانه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود وهو منزلة الطلاق الخ ( باب الخلع ،ج: 6ص:173،مط:دار الفکر)
وفی التاتار خانیۃ:الخلع عقد یفتقر الی الایجاب والقبول یثبت الفرقۃ و یستحق علیھا العوض الخ(الفصل السادس العشر فی الخلع،ج:5،ص:5،مط:مکتبہ رشیدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97250کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 2
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عورت کا کسی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات