روزے کی قضاء و کفارہ

روزے کی حالت میں سانس کی بحالی کے لیے سپرے کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
97904
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / روزے کی قضاء و کفارہ

روزے کی حالت میں سانس کی بحالی کے لیے سپرے کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں تقریبا 30 سال سے الرجی کی مریض ہوں، گرد آلود، ٹھنڈی ہوا دھواں گھر کے کام میں اڑنے والی مٹی، غرض کافی چیزیں ایسی جس کی وجہ سے سانس لینے میں کم یا شدید تکلیف رہتی ہیں، میں 24 گھنٹے میں 4/3/2 دفعہ یا تکلیف زیادہ ہو تو ہر گھنٹے بعد ناک میں اسپرے کرتی ہوں روزے کی حالت میں جب کسی صورت سانس نہیں آتا تو ناک میں کم اور ہلکے سے اسپرے پیش کرتی ہوں، جس سے دوا کا ذائقہ حلق میں نہیں جاتا اور اس دوا کے ذائقے کا حلق میں نہ جانا میں نے دو تین معتبر جگہوں سے معلوم کیا ہے اور یہ مسئلہ سال کی 365 دن رہتا ہے، اور جب سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے تو میں نماز میں رکوع، سجدہ نہیں کر سکتی، اور نہ تلاوت کر پاتی، نہ لیٹ سکتی ہوں، میں کسی قسم کا ماسک بھی نہیں لگا سکتی، تو کیا اس طرح اسپرے کرنے سے میرا روزہ ٹوٹ جاتا ہے جبکہ حلق میں دوا کا ذائقہ نہیں جاتا، ہر سال رمضان المبارک کی آمد پر میں یہ مسئلہ لے کر پریشان ہوتی ہوں، بر آئے مہربانی راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور اسپرے میں موجود ووا کے ذرات اگر حلق میں چلے جاتے ہوں اگر چہ اس کا ذائقہ محسوس نہ ہوتا ہو تو ایسی صورت میں مذکور اسپرے سے روزہ فاسد ہو جائیگا اور ایسی صورت میں اگر روزہ کی حالت میں اسپرے نہ کرنے سے سائلہ کو نا قابل برداشت تکلیف در پیش ہوتی ہو تو اس کے لیے روزہ نہ رکھنے کی گنجائش ہو گی اور مذکور بیماری سے صحت یابی کے بعد فوت شدہ روزوں کی قضا لازم ہوگی، البتہ اگر صحت یابی کی بالکل امید نہ رہے تو ایسی صورت میں ان روزوں کا فدیہ دینا لازم ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: (أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكرا استحسانا لعدم إمكان التحرز عنه، ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا له ذاكرا لإمكان التحرز عنه فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي. (2/ 395)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: أنه لو أدخل حلقه الدخان) أي بأي صورة كان الإدخال، حتى لو تبخر ببخور وآواه إلى نفسه واشتمه ذاكرا لصومه أفطر لإمكان التحرز عنه وهذا مما يغفل عنه كثير من الناس، ولا يتوهم أنه كشم الورد ومائه والمسك لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك وشبهه وبين جوهر دخان وصل إلى جوفه بفعله إمداد اھ (2/ 395) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جاوید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97904کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حیض کی حالت میں رہے ہوئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی سے توڑے ہوئے روزے کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنے کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • مشت زنی کرنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شوال کے چھ نفلی روزوں میں رمضان کے چھ قضا روزوں کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیاروزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • بیوی سے کھیلنے کے دوران انزال ہونے کی صورت میں روزے کاحکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا کفارہ کے روزے رکھتے ہوئے ماہواری آنے سے تسلسل ٹوٹ جائیگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان کے چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کے بدلے کفارہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کفارے کی حقیقت اور اس کی ا دائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • لاعلمی کی وجہ سے صبح ِصادق کے بعد بھی کھاتے رہنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شراب پینے والے شخص کا بیوی سے قضا روزے کی حالت میں جماع کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کام کاج کی وجہ سے والدین کا بچی کو روزے سے منع کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضا روزوں کی تعداد یاد نہ ہوتو کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • رمضان میں الٹیاں لگنے کی وجہ سے دوائی لینا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا عورت پیٹ سے ہونے کی صورت میں روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • جگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے اور فدیہ دینے کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے روزہ قضا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مسافر اگر رمضان کا روزہ توڑدے تو قضاء اور کفارہ کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • حالتِ سفر میں روزہ رکھ کر توڑ دینے سے قضاءوکفارے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات