احکام رمضان

رجب وشعبان کے روزے رکھنے کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
97908
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

رجب وشعبان کے روزے رکھنے کی شرعی حیثیت

محترم جناب مفتی صاحب دار العلوم بنوریہ سائٹ کراچی
السلام علیکم!
کیا فرماتے ہیں علما ء دین مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ الحمدللہ گزشتہ کئی سالوں سے اللہ پاک کے فضل وکرم سے ہر سال میں رجب المرجب شعبان المعظم اور رمضان شریف کے علاوہ شوال المکرم کے چھ روزے مستقل رکھتا چلا آرہا ہوں۔ گزشتہ دنوں انگلش اخبار (The News) میں ایک آرٹیکل لکھا ہوا آیا کہ رجب اور شعبان کے روزوں کی کوئی شرعی حیثیت نہیں اور معاذ اللہ ر جب اور شعبان کے روزے رکھنا بدعت ہے اور ہمارے حضور ﷺ سے کہیں ثابت نہیں اُس کے علاوہ اور بہت سی خرافات لکھی ہوئی تھی۔
لہذا آپ سے گزارش ہے کہ برائے کرم اس سلسلے میں آپ ہماری شرعی راہ نمائی فرمائیں اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں ارشادفرما ئیں کہ رجب المرجب شعبان المعظم کے نفلی روزوں کے مطلق شریعت میں کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

رجب و شعبان کے پورے دو مہینوں کا روزہ رکھنا شرعاً جائز اور درست ہے، بشرطیکہ ان دو مہینوں کے روزوں کو ضروری اور واجب نہ سمجھا جاتا ہو ،اور ان روزوں کی وجہ سے فرض روزے (رمضان المبارک) میں کمزوری یا نقصان بھی نہ ہوتا ہو ،اور اگر اس سے محض نفلی روزہ رکھ کر ثواب حاصل کرنا مقصود ہو تو یہ بلا شبہ جائز اور شرعا درست ہے مگر یوم الشک یعنی انتیس یا تیس ۳۰ شعبان کا کا روزہ عام عوام کو رکھنے سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): إذا أفطر في الأيام المنهية المختار أنه لا بأس به ( الى قوله) ورد عليه أبو يوسف فقال: وليس هذا عندي كما قال هذا قد صام الدهر كأنه أشار إلى أن النهي عن صوم الدهر ليس لصوم هذه الأيام بل لما يضعفه عن الفرائض والواجبات والكسب الذي لا بد له منه. اهـ. (2/ 376)
و في الدر المختار: (ولا يصام يوم الشك) هو يوم الثلاثين من شعبان اھ (2/ 381) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیر زادہ وزیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97908کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات