روزے کی قضاء و کفارہ

جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ

فتوی نمبر :
97909
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / روزے کی قضاء و کفارہ

جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ

کیا فرتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بندہ پر کفارہ روزہ ہے، وہ بجائے ساٹھ مسکین کے ایک طالب علم یتیم کو ساٹھ دن کھانا کھلائے؟ نیز اگر کفارے کی یہ رقم مدرسہ کی مطعم میں جمع کر دیا جائے تو کیا کفارہ ادا ہو جائےگا؟
نوٹ: جن کا یہ مسئلہ ہے وہ تندرست اور جوان ہے، اس نے گزشتہ رمضان میں قصدا کھانا کھا کر روزہ توڑ دیا تھا، اس کے متعلق حکم معلوم کرنا ہے کہ اب ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جس نے رمضان المبارک کے روزے کو بغیر کسی عذر کے کھا پی کر توڑ دیا ہو ،اس کے لیے حکم یہ ہےکہ وہ بطور کفارہ کے دو ماہ کے مسلسل روزے رکھے اورایک روزے کی قضاء بھی رکھے اور جان کر روزہ افطار کرنے سے جو گناہ ہوا ہے اس پر ندامت کے ساتھ بصدق دل توبہ واستغفار بھی کرے اور آئندہ اس طرح کے عمل سے مکمل احتراز بھی کرے ۔ اور اگر دو ماہ مسلسل روزہ رکھنے کی استطاعت نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو صبح و شام پیٹ بھر کر کھانا کھلائے اوراگر ایک طالبعلم کو ساٹھ یوم تک کھلائے تو شرعاً اس کی بھی گنجائش ہے ۔
جبکہ مطبخ یا ادارہ کے فنڈ میں جمع کراتے وقت اس کی صراحت ضروری ہے کہ یہ کفارہ کی رقم ہے ،اس کے شرعی ضابطے کے مطابق خرچ کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال الله تعالى : {فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا } [المجادلة: 4] ۔
وفى الفتاوى الهندية: ولو أطعم مسكينا واحدا ستين يوما كل يوم أكلتين مشبعتين جاز ولو أطعم مائة وعشرين مسكينا دفعة واحدة فعليه أن يطعم أحد الفريقين أكلة مشبعة أخرى كذا في السراج الوهاج اھ (1/ 514) والله تعالى أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97909کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حیض کی حالت میں رہے ہوئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی سے توڑے ہوئے روزے کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنے کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • مشت زنی کرنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شوال کے چھ نفلی روزوں میں رمضان کے چھ قضا روزوں کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیاروزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • بیوی سے کھیلنے کے دوران انزال ہونے کی صورت میں روزے کاحکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا کفارہ کے روزے رکھتے ہوئے ماہواری آنے سے تسلسل ٹوٹ جائیگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان کے چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کے بدلے کفارہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کفارے کی حقیقت اور اس کی ا دائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • لاعلمی کی وجہ سے صبح ِصادق کے بعد بھی کھاتے رہنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شراب پینے والے شخص کا بیوی سے قضا روزے کی حالت میں جماع کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کام کاج کی وجہ سے والدین کا بچی کو روزے سے منع کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضا روزوں کی تعداد یاد نہ ہوتو کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • رمضان میں الٹیاں لگنے کی وجہ سے دوائی لینا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا عورت پیٹ سے ہونے کی صورت میں روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • جگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے اور فدیہ دینے کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے روزہ قضا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مسافر اگر رمضان کا روزہ توڑدے تو قضاء اور کفارہ کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • حالتِ سفر میں روزہ رکھ کر توڑ دینے سے قضاءوکفارے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات