روزے کی قضاء و کفارہ

جوانی میں غفلت اور دین سے دوری کے سبب چھوٹے گئے روزوں کے کفارے کاحکم

فتوی نمبر :
97956
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / روزے کی قضاء و کفارہ

جوانی میں غفلت اور دین سے دوری کے سبب چھوٹے گئے روزوں کے کفارے کاحکم

میرا نام محمد ایوب ہے اور عمر تقریبا 42 سال ہے ، جوانی میں غفلت، جہالت اور دین سے دوری کے سبب میرے بہت سے روزے چھوٹ گئے ۔ صحیح تعداد تو یاد نہیں۔ البتہ انداز تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
۱: سفر یا مرض کی وجہ سے چھوڑے گئے روزوں کی تعداد تقریباً 35 ہے۔
۲: بغیر کسی شرعی عذر کے چھوڑے گئے روزوں کی تعداد تقریبا ۱۶۰ ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ ہر چھوڑے ے گئے روزے کے بدلے کتنے روزے رکھنے پڑینگے یا کتنا فدیہ دینا ہوگا؟
(۲) فدیہ کی رقم کسی ہسپتال یا ٹرسٹ کو دی جا سکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱، ۲): سوال میں مذکور روزوں سے مراد اگر فقط وہ روزے ہوں جو حالت سفر یا حضر میں کسی عذر شرعی یا بغیر عذر کے چھوٹ گئے تھے اور نہیں رکھے جاسکے تو ان کا حکم یہ ہے کہ ان کی قضاء کے طور پر اتنے ایام کے روزے رکھنا لازم ہے، نہ کہ فدیہ۔ البتہ اگر ایسی بیماری لاحق ہو گئی ہو کہ اس سے آخر دم تک صحت پانے کی امید بالکل ختم ہو گئی ہو اور اس میں روزہ رکھنا بھی ممکن نہ ہو تو اس صورت میں فدیہ دینے کی گنجائش ہے، اگر مرتے دم تک نہ دے سکا تو بوقت انتقال قضاء شدہ روزوں کے فدیہ دے دینے کی وصیت لازم ہوگی ۔
اور فدیہ یہ ہے کہ ہر روزے کے عوض پونے دو سیر جبکہ احتیاطاً پورے دو سیر گندم یا اس کی قیمت کسی واقعی مستحق کو دینا ضروری ہے ۔ اب اگر کسی ادارہ میں ایسی رقوم مستحقین پر خرچ کرنے کا اہتمام ہو تو ایسی رقم ایسے ادارہ میں بھی جمع کرواکر اس کے ذریعہ مستحقین تک پہنچوا سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

و في الفقه الإسلامي وأدلته: يجب باتفاق الفقهاء القضاء على من أفطر يوماً أو أكثر من رمضان، بعذر كالمرض والسفر والحيض ونحوه، أو بغير عذر كترك النية عمداً أو سهواً (2) ، لقوله تعالى: { فمن كان منكم مريضاً أو على سفر فعدة من أيام أخر} [البقرة:184/2-185] اھ (3/ 107)
و في الفقه الإسلامي وأدلته: العجز عن الصيام، فتجب باتفاق الفقهاء على من لا يقدر على الصوم بحال، وهو الشيخ الكبير والعجوز (إلى قوله) وتجب الفدية أيضاً بالاتفاق على المريض الذي لا يرجى برؤه، لعدم وجوب الصوم عليه، كما تقدم، لقوله عز وجل: {وما جعل عليكم في الدين من حرج} [الحج:78/22]. (3/ 117) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
امجد اقبال علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97956کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حیض کی حالت میں رہے ہوئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی سے توڑے ہوئے روزے کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنے کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • مشت زنی کرنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شوال کے چھ نفلی روزوں میں رمضان کے چھ قضا روزوں کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیاروزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • بیوی سے کھیلنے کے دوران انزال ہونے کی صورت میں روزے کاحکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا کفارہ کے روزے رکھتے ہوئے ماہواری آنے سے تسلسل ٹوٹ جائیگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان کے چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کے بدلے کفارہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کفارے کی حقیقت اور اس کی ا دائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • لاعلمی کی وجہ سے صبح ِصادق کے بعد بھی کھاتے رہنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شراب پینے والے شخص کا بیوی سے قضا روزے کی حالت میں جماع کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کام کاج کی وجہ سے والدین کا بچی کو روزے سے منع کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضا روزوں کی تعداد یاد نہ ہوتو کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • رمضان میں الٹیاں لگنے کی وجہ سے دوائی لینا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا عورت پیٹ سے ہونے کی صورت میں روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • جگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے اور فدیہ دینے کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے روزہ قضا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مسافر اگر رمضان کا روزہ توڑدے تو قضاء اور کفارہ کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • حالتِ سفر میں روزہ رکھ کر توڑ دینے سے قضاءوکفارے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات