احکام رمضان

روزے کی حالت میں انہلر استعمال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
98082
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

روزے کی حالت میں انہلر استعمال کرنے کا حکم

میرا سوال روزے کے متعلق ہے ،میں دمے کے مرض میں مبتلا ہوں، اور اس کی وجہ سے مجھے کئی چیزوں سے الرجی ہے جیسے آلودگی بخصوص قسم کے پودے وغیرہ جن سے عام حالات میں پرہیز ناممکن ہے، کئی دفع روزے کے حالت میں تکلیف ہو جاتی ہے، جس وجہ سے سانس اکھڑتا ہے اور سخت کھانسی کے ساتھ سینے میں گھٹن ہوتی ہے ، ایسی حالت میں مجھے انہلر لینا پڑھتا ہے، جس سے ۔۔۔۔ پھپھڑوں میں جاتے ہیں اور تکلیف ختم ہو جاتی ہے، اگر میں یہ انہلر نہ لوں تو سانس بالکل اکھڑنے لگتا ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ آیا ایسی حالت میں انہلر لینا جائز ہے کہ نہیں؟ اور اس کے لینے سے روزہ ہو جاتا ہے؟ اگر نہیں ہوتا تو ان کی قضا کیا ہے؟ (کئی دفع میں نے قضا میں روزے بھی رکھے،مگر ان میں بھی تکلیف ہو گئی)۔ اگر روزہ نہیں ہوتا تو اس کا گناہ ملے گا ؟ ایسی بیماری کی حالت میں روزہ رکھنا جائز ہے کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

انہلر کے ذریعہ گیس لینے میں دوا کے ذرات بھی شامل ہوتے ہیں، جس کی بناء پر اس کا استعمال مفسد صوم ہے جس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر سانس کی تکلیف اس قدر شدید ہو کہ اس کے استعمال کے بغیر چارہ نہ ہو اور بیرونی استعمال کی کوئی دوسری دوا بھی اس کے متبادل کے طور پر نہ ہو تو ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ روزے ترک کر دے اور پھر صحت بحال ہونے پر ان روزوں کی قضاء کرلے اور اگر بعد میں بھی یہی پریشانی ہو تو پھر فدیہ دینے کی بھی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: (فإن عجز عن الصوم) لمرض لا يرجى برؤه أو كبر (أطعم) أي ملك (ستين مسكينا) اھ (3/ 478) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدفیصل ابوبکر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98082کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں رمضان تیس روزہ ہونے پر ایک اضافی روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیا روزہ کی حالت میں اندرونی الٹرا ساؤنڈ کروانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات