احکام عمرہ

چھوٹی عمر کا بھانجا ساتھ ہو تو کیا سالیاں اپنے بہنوئی کے ساتھ عمرہ پر جاسکتی ہیں؟

فتوی نمبر :
99073
| تاریخ :
2026-09-05
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

چھوٹی عمر کا بھانجا ساتھ ہو تو کیا سالیاں اپنے بہنوئی کے ساتھ عمرہ پر جاسکتی ہیں؟

السلام علیکم !مفتی صاحب! عمرہ کے حوالے سے دو شرعی سوالات میں رہنمائی درکار ہے۔
میں اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ کا ارادہ رکھتا ہوں، جس میں میری اہلیہ، میرے چار بچے، میری ساس (مدر اِن لا) اور میری دو سالیاں شامل ہیں۔ میری ساس اور سسر میں علیحدگی نہیں ہوئی، تاہم وہ فی الوقت الگ الگ رہائش پذیر ہیں۔ میری سالیوں کا ایک بھائی بھی بیرونِ ملک رہتا ہے، جس کے لیے فی الحال پاکستان آنا اور ہمارے ساتھ عمرہ پر جانا مشکل ہے۔میری اہلیہ، بچوں اور ساس کا میرے ساتھ سفر کرنا ممکن ہے، لیکن میری دونوں سالیوں کے لیے فی الوقت کوئی دوسرا شرعی محرم دستیاب نہیں ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ:
1. کیا میں اپنی دونوں سالیوں کو بھی اپنے ساتھ عمرہ پر لے جا سکتا ہوں، جبکہ میں ان کا شرعی محرم نہیں ہوں؟
2. موجودہ حالات میں، جب ان کے لیے کوئی دوسرا محرم دستیاب نہیں اور بھائی کا پاکستان آنا بھی مشکل ہے، تو کیا ہماری فیملی کے ساتھ ان کے سفر اور عمرہ ادا کرنے کی کوئی شرعی گنجائش یا متبادل صورت موجود ہے؟
براہِ کرم ہماری صورتحال کے مطابق راہ نمائی فرما دیں کہ ہمیں کیا طریقۂ کار اختیار کرنا چاہیے۔ جزاکم اللہ خیراً۔مفتی صاحب! ۳ بچیاں (۹، ۳ سال اور ۹ ماہ) اور ایک بچہ (سات سال) ۔جزاك الله خير !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عورت کے لئے بغیر محرم کے مسافتِ شرعیہ(سوا ستتر کلو میٹر) کے بقدر سفر کرنا درست نہیں ،لہذا صورت مسئولہ میں سائل اپنی ساس یعنی اپنی بیوی کی والدہ کے لیے چونکہ محرم ہے ،اس لیے ساس کے لیے بیٹی اور داماد کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا تو درست ہے ، البتہ سالیوں کے حق میں چونکہ سائل محرم نہیں ، اس لیے سالیوں کو سائل کے ساتھ عمرے کا سفر کرنا درست نہ ہوگا ، لیکن سالیاں اگر اس کے باوجود اس کے ساتھ جاکر عمرہ ادا کرلیتی ہیں ، تو ان کا عمرہ تو ادا ہوجائے گا ، مگر بغیر محرم سفر کرنے کا گناہ ہوگا، اس لیے اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح البخاري : عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : لا تسافر المرأة إلا مع ذي محرم الخ (‌‌باب حج النساء، ج 3، ص 19، رقم : 1862، ط : السلطانية)-
وفي البحر الرائق : ‌والمحرم ‌من ‌لا ‌يجوز ‌له ‌مناكحتها ‌على ‌التأبيد بقرابة، أو رضاع، أو مصاهرة الخ (كتاب الحج ، ج 2 ، ص 339، ط : دار الكتاب الإسلامي)-
و في الفتاوى الهندية : (‌ومنها ‌المحرم ‌للمرأة) شابة كانت أو عجوزا إذا كانت بينها وبين مكة مسيرة ثلاثة أيام هكذا في المحيط الخ (کتاب الحج،الباب الأول في تفسير الحج وفرضيته ووقته وشرائطه وأركانه، ج 1، ص 218، ط : دار الفكر، بيروت)-
وفي بدائع الصنائع : ولأنها إذا لم يكن معها زوج، ولا محرم لا يؤمن عليها إذ النساء لحم على وضم إلا ما ذب عنه، ولهذا لا يجوز لها الخروج وحدها. والخوف عند اجتماعهن أكثر، ولهذا حرمت الخلوة بالأجنبية، وإن كان معها امرأة أخرى، والآية لا تتناول النساء حال عدم الزوج، والمحرم معها؛ لأن المرأة لا تقدر على الركوب، والنزول بنفسها فتحتاج إلى من يركبها، وينزلها، ولا يجوز ذلك لغير الزوج، والمحرم الخ (فصل شرائط فرضية الحج، ج 2، ص 123، ط : دار الكتب العلمية، بيروت)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99073کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات