خلع

عدالتی یک طرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
99092
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی یک طرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

میں فاطمہ بنت محمد جاوید آپ کو اپنی شادی سے متعلق جو گزارشات کررہی ہوں وہ اللہ تعالی ٰ کو حاضر و ناظر اور اپنی پوری دیانتداری کے ساتھ عرض کررہی ہوں اس کے باوجود بھی کوئی کمی و بیشی ہو تو اللہ تعالی مجھے معاف فرمائے ۔
میری شادی محمد مدثر ولد محمد اشرف سے اپریل 2025 میں ہوئی بعد از شادی کے صرف 8 سے 10 دن بعد میری ساس نے انتہائی غلیظ اور بے ہودہ گالیاں اور الزامات لگانے شروع کردیے اور یہ سب میرے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے سامنے ہوا ، اس کے بعد میرے شوہر نے کہا کہ ان کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے ،کوئی بات نہیں ،اس دوران میرا شوہر بھی عجیب حرکت کرتا کبھی وہ اپنا سینہ پیٹتا اور سر دیوار میں مارتا ،لیکن میری ساس کی باتوں کی وجہ سے ایک ماہ بعد میری طبیعت خراب رہنے لگی اور میری ساس کو دیکھتے ہی میرے ہاتھ اور پاؤں کانپنے لگتے ،اور اپنی جیٹھانی جس کی شادی مجھ سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل ہوئی تھی دیکھ کر مجھے اور خوف آتا تھا کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھی اور بے تحاشہ دوائی کھاتی تھی اور بہت بیمار رہتی تھی ،اسی دوران میرے ابو نے دو سے تین دفعہ میرے سسر سے رابطہ کرکے بات کی کہ آپ اس کو گالیاں وغیرہ نہ دیں ،لیکن بجائے کم ہونے اور زیادہ ہونے لگے ،اس دوران میری طبیعت بہت خراب رہنے لگی اور ابو اور امی شادی کے دو ماہ بعد مجھے اپنے گھر لے آئے اور میرا علاج کروایا ،تقریباً ایک ہفتہ بعد میرے شوہر نے رابطہ کیا اور ابو نے اس کو گھر بلایا اور اس نے گھر آکر ابو کو یقین دلایا کہ اب ایسا کچھ نہیں ہوگا اور ابو نے مجھے اس کے ساتھ واپس سسرال بھیج دیا ،لیکن وہاں جانے کے بعد مجھ پر ذہنی تشدد اور بڑھ گیا ،بلکہ اب میری امی ابو اور باقی بہنوں کو یہ لوگ گالیا ں اور الزامات دینے لگے ،اور میری طبیعت زیادہ خراب ہونے پر بالآخر ابو اس کے 15 دن بعد مجھے واپس گھر لے آئے ،اس کے 4 ماہ بعد میرے شوہر اپنے ابو اور بھائی کے ساتھ ہمارے گھر آئے ،اور دوبارہ واپسی کی بات کی ،ابونے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں یہ کہا کہ میری تین بیٹیاں پہلے سے شادی شدہ ہیں اور سب سسرال والوں کے ساتھ اکٹھی رہتی ہیں ،اب چونکہ یہ بہت ڈری ہوئی ہے تو آپ اس کو اپنے گھر کے نچلے حصے میں کوئی ترتیب بنادیں تاکہ یہ سکون سے رہ سکے ، لیکن انہوں نے یہ بات ماننے سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ اسی طرح رہنا ہوگا ، اس کے بعد مزید رابطہ ان لوگوں نے نہیں کیا ،بس مختلف لوگوں سے یہ بات کہتے رہے کہ ہم تو لڑکی کو رکھنے کے لئے تیار ہیں ،اور میری باقی تین بہنوں کے سسرال میں یہ پیغامات بھیجے کہ میں گھر سے بھاگ گئی ہوں اور اس طرح کے الزامات لگا کر مجھ پر اور میرے والدین پر دباؤ ڈالتے رہے کہ وہ مجھے واپس بھیج دیں ،اس کے تقریباً 4 ماہ بعد ابو نے مختلف لوگوں کے ذریعے اور ان کو براہ راست فون کرکے یہ پیغام بھیجوایا کہ لڑکی آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ،لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ،اور فون بھی نہیں اٹھاتے تھے ، اس وجہ سے بالآخر کسی اور جھگڑے وغیرہ سے بچنے کے لئے ابو نے کورٹ سے خلع کی درخواست دائر کی ،جوکہ کورٹ نے خلع کی ڈگری جاری کی ،جس میں لڑکا اور اس کا وکیل موجود تھا ،اور اس وقت اس کا یہی کہنا تھا کہ میں اس کو نہیں چھوڑوں گا ،چاہے جج صاحب آپ جو بھی فیصلہ کریں ۔ اور ایک گزارش یہ کہ میرے شوہر کی کچھ باتیں میں نے کورٹ میں اور دیگر لوگوں میں نہیں کی، لیکن ابو کے کہنے پر صرف اتنا لکھ سکتی ہوں کہ یہ شخص موبائل پر گندی ویڈیو دیکھنے پر مجبور کرتا اور مختلف قسم کی ادویات رات کو استعمال کرتا جس سے مجھے بہت تکلیف ہوتی ،اس لئے میں ذہنی اور جسمانی طور پر اس کے ساتھ رہنے کے لئے بالکل تیار نہیں،اور اس کے علاوہ میری دو جیٹھانی بھی ان کے گھر طلاق لیکر جاچکی ہے ، یہ تمام باتیں میں نے اللہ کو حاضر و ناضر جان کر لکھی ہیں ، آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اللہ کی رضاکے لئے مجھے اور میرے والدین کو ان لوگوں کے آگے بار بار ذلیل ہونے سے بچائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو تو سائلہ کی ساس کا سائلہ اور اس کے دیگر اہل خانہ کو برا بھلا کہنا ، ان پر بے بنیاد اور نازیبا الزامات عائد کرنا، انہیں ذہنی اذیت اور تکلیف پہنچانا شرعاً جائز نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہوئی ہے جس پر اسے بصدق دل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے اس طرح کے رویہ سے مکمل اجتناب لازم ہے ۔
جہاں تک سائلہ کا اپنے شوہر سے علیحدگی اور خلع کا تعلق ہے تو واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کے انعقاد کے لیے فریقین کی باہمی رضامندی اور ایجاب و قبول ضروری ہے۔ لہٰذا اگر مذکورہ خلع کی ڈگری پر سائلہ کے شوہر نے رضامندی کا اظہار نہ کیا ہو، بلکہ عدالت میں ہی اس کی مخالفت کرکے اپنی بیوی کو آباد کرنے کی استدعا کی ہو ، جیسا کہ سوال میں مذکور ہے، اور اس کے باوجود عدالت نے یک طرفہ طور پر خلع کی ڈگری جاری کردی ہو، تو ایسی صورت میں شرعاً مذکورہ خلع درست واقع نہیں ہوئی اور نہ ہی محض اس عدالتی ڈگری سے سائلہ اور اس کے شوہر کے درمیان نکاح ختم ہوا، بلکہ نکاح حسبِ سابق برقرار ہے۔تاہم اگر سائلہ کے لیے اپنے شوہر کے ساتھ نباہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہو اور وہ اس سے علیحدگی چاہتی ہو، تو اسے چاہیے کہ شوہر سے طلاق یا پھر اس کی رضامندی سے خلع حاصل کرنے کی کوشش کرے ۔تاکہ شرعاً بھی اس کے نکاح سے علیحدگی ممکن ہوسکے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار : (قوله : و شرطه كالطلاق) و هو أهلية الزوج و كون المرأة محلا للطلاق منجزا ، أو معلقا على الملك . و أما ركنه فهو كما في البدائع : إذا كان بعوض الإيجاب و القبول لأنه عقد على الطلاق بعوض ، فلا تقع الفرقة ، و لا يستحق العوض بدون القبول (ج3،ص:444،باب الخلع ط: دار الفكر-بيروت)
و فی المبسوط : (قال) : و الخلع جائز عند السلطان و غيره ؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود ، و هو بمنزلة الطلاق بعوض ، و للزوج و لاية إيقاع الطلاق (ج6،ص:173، ط: دار المعرفة - بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99092کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 2
  • ازدواجی حقوق ادا نہ کرنے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عورت کا کسی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات