کیاذوالقعدہ کے مہینے میں عمرہ کرنے سے دم واجب ہوتا ہے یا نہیں ؟ اگر کوئی شخص ذو القعدہ میں عمرہ کرنے کے بعد ذوالحجہ میں حج کرلے تو کیا طریقہ ہوگا ؟ جزاک اللہ !
محض ذوالقعدہ میں عمرہ کرنے سے دم واجب نہیں ہوتا ،کیونکہ دم جنایت سے واجب ہوتا ہے ، لہذا اگر دوران ِعمرہ کسی قسم کی جنایت کا ارتکاب ہوا ہو تو اس کی تفصیل لکھ کرحکمِ شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے ، ایسا شخص اگر قارن نہ ہو بلکہ متمتع ہو تو اسے چاہیے کہ احرام کھول دے اور جب حج کے ایّام شروع ہوں تو حج کا احرام باندھ کر حج کرے ۔
کما فی الدر : وأقام بمكة حلالا (ثم يحرم للحج) في سفر واحد حقيقة أو حكما بأن يلم بأهله إلماما غير صحيح اھ (2/537)۔
و فی صحیح البخاری : عن أبي إسحاق، قال: سألت مسروقا، وعطاء، ومجاهدا، فقالوا: «اعتمر رسول الله صلى الله عليه وسلم في ذي القعدة قبل أن يحج» اھ (3/3)۔