استخارہ

اجنبی لڑکے سے پیار کرنا اور اس کے لیے استخارہ کرنا

فتوی نمبر :
10621
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / عملیات و اذکار / استخارہ

اجنبی لڑکے سے پیار کرنا اور اس کے لیے استخارہ کرنا

میں کسی سے پیار کرتی ہوں اور اُس میں کوئی خرابی نہیں ہے صرف یہ کہ وہ لانڈھی میں رہتاہے، مگر میرے والدین نہیں مان رہے، کیا یہ غلط ہے وہ بھی مجھ سے بہت پیار کرتا ہے، مگر وہ میری امی سے ڈرتاہے کہ کہیں وہ منع نہ کردیں، مجھے جاننا ہے کہ کیا کسی سے پیار کرنا گناہ ہے؟ میں استخارہ کرنا چاہتی ہوں ہم دونوں کے پیار کیلیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پیار سے مرادا گر کسی بھی اچھی چیز کا پسند آنا اور اس کی طرف طبیعت کے میلان ہو تو یہ ایک فطری چیز ہے جو انسان کی قدرت میں نہیں اور یہ گناہ کے زمرے میں بھی نہیں آتا، مگر معاشرے میں جس چیز کو پیار قرار دیا جاتاہے کہ غیر محارم نے باہم بے تکلفی کی اور شہوت پر مبنی کلام کرتے ہیں اور بے حجابانہ تعلقات اختیار کیے جاتے ہیں یہ قطعاً ناجائز اور شرعاً ممنوع ہے اور حرام کام کے لیے استخارہ بھی جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار للعلامة الحصکفي: (وكذا) تنظر المرأة (من الرجل) كنظر الرجل للرجل (إن أمنت شهوتها) فلو لم تأمن أو خافت أو شكت حرم استحسانا كالرجل هو الصحيح في الفصلين اھ
وفي حاشية بن عابدین: تحت قوله(حرام استحسانا) فأما إذا علمت أنه يقع في قلبها شهوة أو شكت ومعنى الشك استواء الظنين فأحب إلي أن تغض بصرها هكذا ذكر محمد في الأصل اھ (۶/۳۷۱) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راشدمحمد سبيل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10621کی تصدیق کریں
0     1235
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نکاح کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   استخارہ 0
  • پروگرام ’’استخارہ پریشانیوں سے چھٹکارا‘‘ میں بتائی جانے والی باتوں کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عیسائی بھنگی کے گھر کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • مفتی صاحب سے ایک استخارہ نکلوانا ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے استخارہ کروانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • ماں کے نافرمان پیر سے بیعت کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • علماء و صلحاء کی دست بوسی و قدم بوسی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے کروائے ہوئے استخارہ پر عمل کرنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • محرم میں شادی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کرسچن فیملی سے،فیملی سطح پر تعلقات رکھنا، اور اُن کے لیے إیصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • اجنبی لڑکے سے پیار کرنا اور اس کے لیے استخارہ کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کاغذ کہ جس میں ’’اللہ محمد‘‘ کے اسماۓ گرامی مکتوب ہوں ، اسے جلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • شاگرد پر اوراد وغیرہ پڑھ کر استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عمارتوں وغیرہ کو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں سے موسوم کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 2
  • استخارہ کی دعا میں جملہ” فاقدره لی“ کا درست اعراب کیا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارے کا طریقہ اور دوسرے شخص کے لئے استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • گھر خریدنے کیلئے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 1
  • جائز کام کیلئے دوسرے سے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کا طریقہ اور کسی دوسرے شخص سے استخارہ کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات