استخارہ

نکاح کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
39974
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / استخارہ

نکاح کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ

برائے کر م اس مسئلہ کے کے متعلق رہنمائی فرمائیں کہ نکاح کے بارے میں استخا رہ کا کیا طریقہ ہے؟کیا ہر لڑ کی کیلئے الگ استخارہ کروں یا شارٹ لسٹ کی گئی سب لڑکیوں کے لئے ایک ساتھ کروں ؟یا میں نکاح کیلئے استخارہ کرکے خدا پر چھوڑ سکتا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نکاح کیلئے بھی استخارہ کا طریقہ وہی ہے جو دیگر امور کیلئے استخارہ کا طریقہ ہے ذیل میں ملاحظہ فر مائیں:
استخارہ کی نمازکا طریقہ یہ ہے کہ استخارہ کرنے والا پہلے دو رکعت نفل نماز پڑھے اس کے بعد خوب دل لگاکے یہ دعا پڑھے:


اللّٰھم انی استخیرک بعلمک واستقدرک بقدرتک واسئلک من فضلک العظیم فانک تقدر ولا اقدر وتعلم ولا اعلم وانت علّام الغیوب اللّٰھم ان کنت تعلم ان ھذا الأمر خیر لی فی دینی ومعاشی وعاقبۃ امری فاقدرہ لی ویسرلی ثم بارک لی فیہ وان کنت تعلم ان ھذا الأمر شر لی فی دینی ومعاشی وعاقبۃ امری فاصرفہ عنی واصرفنی عنہ واقدر لی الخیر حیث کان ثم ارضنی بہ۔

اور جب ’’ھذا الأمر‘‘ پر پہنچے تواس کے پڑھتے وقت اسی کام کا دھیان کرے جس کیلئے استخارہ کرنا چاہتا ہے اس کے بعد پاک وصاف بچھونے پر قبلہ کی طرف منہ کرکے باوضو سو جائے جب سو کر اٹھے اس وقت جو بات دل میں مضبوطی سے آئے وہی بہتر ہے اسی کو کر نا چاہیئے ۔ اگر ایک دن میں کچھ معلوم نہ ہو اور دل کا خلجان اور تر دد نہ جائے تو دوسرے دن پھر ایسا ہی کرے اسی طرح سات دن تک کرے۔جبکہ متعدد رشتے اگر آئے ہوئے ہوں تو اس کیلئےایک ہی استخارہ کا فی ہے،الگ الگ ہر لڑکی کیلئے ضروری نہیں تا ہم سوال کی نو عیت کچھ اور ہو تو اس کی وضاحت لکھ کر دوبارہ حکم شرعی معلوم کر سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الصحیح للبخاری :عن جابر ؓ ،قال: کان رسول اللہﷺ یعلمنا الاستخارہ فی الامور کلھا کما یعلمنا السورہ من القرآن ،یقول: ’’اذا ھم احدکم بالأمر، فلیرکع رکعتین من غیر الفریضہ ،ثم لیقل: اللّٰھم انی استخیرک ۔۔۔ الخ واللہ اعلم باالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسد اللہ قلاتی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39974کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نکاح کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   استخارہ 0
  • پروگرام ’’استخارہ پریشانیوں سے چھٹکارا‘‘ میں بتائی جانے والی باتوں کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عیسائی بھنگی کے گھر کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • مفتی صاحب سے ایک استخارہ نکلوانا ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے استخارہ کروانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • ماں کے نافرمان پیر سے بیعت کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • علماء و صلحاء کی دست بوسی و قدم بوسی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے کروائے ہوئے استخارہ پر عمل کرنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • محرم میں شادی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کرسچن فیملی سے،فیملی سطح پر تعلقات رکھنا، اور اُن کے لیے إیصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • اجنبی لڑکے سے پیار کرنا اور اس کے لیے استخارہ کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کاغذ کہ جس میں ’’اللہ محمد‘‘ کے اسماۓ گرامی مکتوب ہوں ، اسے جلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • شاگرد پر اوراد وغیرہ پڑھ کر استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عمارتوں وغیرہ کو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں سے موسوم کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 2
  • استخارہ کی دعا میں جملہ” فاقدره لی“ کا درست اعراب کیا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارے کا طریقہ اور دوسرے شخص کے لئے استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • گھر خریدنے کیلئے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 1
  • جائز کام کیلئے دوسرے سے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کا طریقہ اور کسی دوسرے شخص سے استخارہ کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات