استخارہ

برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا

فتوی نمبر :
58722
| تاریخ :
2003-08-11
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / استخارہ

برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے محلہ میں یہ طریقہ رائج ہے کہ بعض لوگ اپنے گھروں میں مولوی حضرات یا دینی مدارس کے طلبہ کرام لے جاتے ہیں، تاکہ یہ لوگ ہمارے گھروں میں آکر ہمارے لیے برکت کی دعا کریں اور ہمارا قرآن بخشوا دیں۔ مطلب یہ وہ لوگ جو قرآن کریم پڑھ چکے ہیں ایک یا دو ختم کر چکے ہیں ان کا ثواب آپﷺ کے روح مبارک و اولیاء کرام و ائمہ مجتہدین و مفسرینِ کرام اور مسلمان مرد و عورت جو مرچکے ہیں ان کے نام پر ایصال ثواب کرتے ہیں اور وہ لوگ مولوی حضرات یا طلباء کو کھانا کھلاتے ہیں اور رقم بھی دیتے ہیں، اگر رقم وغیرہ نہ لے تو وہ بہت اصرار کرتے ہیں۔ تو کیا یہ طریقہ درست ہے یا نہیں اور ان کے ہاں کھانا کھانا اور رقم لینا بھی درست ہے یا نہیں؟ براہ ِکرم مسئلہ کا شرعی حل بتا کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی صالح شخص کو دعا کی غرض سے اپنے گھر لے جانا اور اس کی خاطر تواضع کرنا بھی جائز اور درست ہے، مگر یہ تصوّر کہ ہر پڑھنے والا اور عام آدمی ایصالِ ثواب نہیں کر سکتا، اس کے لیے باضابطہ کسی بزرگ شخصیت کا ہونا لازم اور ضروری ہے، قطعاً غلط اور جاہلانہ طرزِ عمل ہے، جس سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: صرح علماؤنا في باب الحج عن الغير بأن للإنسان أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة أو صوما أو صدقة أو غيرها كذا في الهداية، بل في زكاة التتارخانية عن المحيط: الأفضل لمن يتصدق نفلا أن ينوي لجميع المؤمنين والمؤمنات لأنها تصل إليهم ولا ينقص من أجره شيء اهـ هو مذهب أهل السنة والجماعة۔اھ (2/ 243) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مختار زمان سعد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58722کی تصدیق کریں
0     1173
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نکاح کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   استخارہ 0
  • پروگرام ’’استخارہ پریشانیوں سے چھٹکارا‘‘ میں بتائی جانے والی باتوں کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عیسائی بھنگی کے گھر کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • مفتی صاحب سے ایک استخارہ نکلوانا ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے استخارہ کروانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • ماں کے نافرمان پیر سے بیعت کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • علماء و صلحاء کی دست بوسی و قدم بوسی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے کروائے ہوئے استخارہ پر عمل کرنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • محرم میں شادی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کرسچن فیملی سے،فیملی سطح پر تعلقات رکھنا، اور اُن کے لیے إیصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • اجنبی لڑکے سے پیار کرنا اور اس کے لیے استخارہ کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کاغذ کہ جس میں ’’اللہ محمد‘‘ کے اسماۓ گرامی مکتوب ہوں ، اسے جلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • شاگرد پر اوراد وغیرہ پڑھ کر استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عمارتوں وغیرہ کو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں سے موسوم کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 2
  • استخارہ کی دعا میں جملہ” فاقدره لی“ کا درست اعراب کیا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارے کا طریقہ اور دوسرے شخص کے لئے استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • گھر خریدنے کیلئے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 1
  • جائز کام کیلئے دوسرے سے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کا طریقہ اور کسی دوسرے شخص سے استخارہ کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات