استخارہ

ماں کے نافرمان پیر سے بیعت کا حکم

فتوی نمبر :
58726
| تاریخ :
2009-03-12
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / استخارہ

ماں کے نافرمان پیر سے بیعت کا حکم

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص جو صاحبِ علم بھی ہے اور صاحبِ نسبت بھی، اور یہ شخص پیری مریدی بھی کرتا ہے، اس کے بہت سارے مرید بھی ہیں، ان سب چیزوں کے باوجود وہ اپنی ماں سے عرصہ دوسال سے بات چیت نہیں کرتا اور وہ اپنی ماں کو دیکھنا بھی گوارا نہیں، یہاں تک کہ اس نے اپنی ماں کو یہ تک کہہ دیا ہے کہ ’’تو سب سے بڑی شیطان ہے‘‘ جبکہ اس نارضگی کا کوئی بھی شرعی یا معقول عذر نہیں ہے تو ایسے شخص کا کیا حکم ہے اور ایسے شخص کی بیعت کرنا کیسا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ کا بیان اگر واقعۃً درست ہو اور شخص مذکور کا یہ طرزِ عمل بغیر کسی وجہ کے ہو تو گناہ کبیرہ کا مرتکب ہونے کی وجہ سے اس پر لازم ہے کہ اپنے اس گناہ سے باز آجائے اور بصدقِ دل توبہ و استغفار کے علاوہ اپنی والدہ سے بھی دست بستہ معافی مانگے، کیونکہ اس طرزِ عمل کے ہوتے ہوئے اس کی پیری مریدی شیطانی دھوکہ ہے اور جب تک وہ باز نہ آئے لوگوں کو اس کی بیعت سے اجتناب کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا﴾ (الإسراء: 23، 24)
وفی الجامع للاحکام القرآن: من البر بهما والإحسان إليهما ألا يتعرض لسبهما ولا يعقهما، فإن ذلك من الكبائر بلا خلاف، اھ (۵/۱۵۵)
وفی صحيح البخاري: قال الوليد بن العيزار: أخبرني قال: سمعت أبا عمرو الشيباني، يقول: حدثنا صاحب - هذه الدار وأشار إلى دار - عبد الله، قال: سألت النبي - صلى الله عليه وسلم -: أي العمل أحب إلى الله؟ قال: «الصلاة على وقتها»، قال: ثم أي؟ قال: «ثم بر الوالدين» قال: ثم أي؟ قال: «الجهاد في سبيل الله» اھ (1/ 112)
و فی صحيح مسلم: عن أبي هريرة، قال: جاء رجل إلى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فقال: من أحق الناس بحسن صحابتي؟ قال: «أمك» قال: ثم من؟ قال: «ثم أمك» قال: " ثم من؟ قال: «ثم أمك» قال: ثم من؟ قال: «ثم أبوك» اھ (4/ 1974)
و فی صحيح البخاري:عن المغيرة بن شعبة، قال: قال النبي - صلى الله عليه وسلم -: " إن الله حرم عليكم: عقوق الأمهات الخ (3/ 120)
و فیه أیضاً:عن عبد الله بن عمرو، عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: "الكبائر: الإشراك بالله، وعقوق الوالدين، وقتل النفس، واليمين الغموس" اھ(8/ 137)
و فی سنن ابن ماجه: عن أبي أمامة، أن رجلا قال: يا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ما حق الوالدين على ولدهما؟ قال: «هما جنتك ونارك» (2/ 1208)
وفی الجامع لشعب الإيمان: عن عبد الله بن عمرو، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - : "رضا الله من رضا الوالدين، وسخط الله من سخط الوالدين" اھ (10/ 246) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ہاشم رفیع عالم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58726کی تصدیق کریں
0     826
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نکاح کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   استخارہ 0
  • پروگرام ’’استخارہ پریشانیوں سے چھٹکارا‘‘ میں بتائی جانے والی باتوں کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عیسائی بھنگی کے گھر کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • مفتی صاحب سے ایک استخارہ نکلوانا ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے استخارہ کروانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • ماں کے نافرمان پیر سے بیعت کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • علماء و صلحاء کی دست بوسی و قدم بوسی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کسی اور سے کروائے ہوئے استخارہ پر عمل کرنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • محرم میں شادی کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کرسچن فیملی سے،فیملی سطح پر تعلقات رکھنا، اور اُن کے لیے إیصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • غیر اللہ سے مافوق الاسباب مدد مانگنا ناجائز ہے

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • اجنبی لڑکے سے پیار کرنا اور اس کے لیے استخارہ کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • کاغذ کہ جس میں ’’اللہ محمد‘‘ کے اسماۓ گرامی مکتوب ہوں ، اسے جلانا

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • شاگرد پر اوراد وغیرہ پڑھ کر استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • عمارتوں وغیرہ کو اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں سے موسوم کرنا

    یونیکوڈ   استخارہ 2
  • استخارہ کی دعا میں جملہ” فاقدره لی“ کا درست اعراب کیا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارے کا طریقہ اور دوسرے شخص کے لئے استخارہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • گھر خریدنے کیلئے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 1
  • جائز کام کیلئے دوسرے سے استخارہ کروانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   استخارہ 0
  • استخارہ کا طریقہ اور کسی دوسرے شخص سے استخارہ کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   استخارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات