السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ نیٹ ورک مارکیٹنگ حلال ہے یا نہیں ؟ خصوصاً ایک کمپنی ہےجس کا نام (WWW.Tviexpress. Com) ہے اس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں آپ نے دو لوگوں کو متعارف کرانا ہوتا ہے اپنے حوالے سے اور اپنے ماتحت, پھر آپ کو کمیشن ملےگا، تو اس طریقہ سے کمائی حلال ہے؟
آج کل بہت سی کمپنیاں لوگوں کو مختلف طریقوں سے لالچ دے کر اپنی مصنوعات کی فروخت کا ذریعہ بنارہی ہیں، جس میں کسی بھی طرح امرِ شرعی یا غیر شرعی کے ارتکاب کا خیال نہیں رکھا جاتا، اس لئے جب تک مکمل تحقیق اور اطمینان نہ ہوجائے تب تک ایسی کمپنی کا حصہ بننے سے گریز کرنا چاہیئے ، لہذا سائل اگر مذکور کمپنی کا مکمل طریقۂ کاروبار اور ممبر وغیرہ بنانے کی شرائط دوبارہ ای میل کردے تو مکرّر غور کے بعد حکمِ شرعی سے بھی آگاہ کردیا جائے گا۔
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1