شب معراج کیا ہے؟ کچھ لوگ اس کی رات کی عبادت اور روزوں کا کہتے ہیں ؟
’’شب معراج ‘‘ تو اس رات کو کہتے ہیں جس رات نبی کریم ﷺ "معراج " یعنی اللہ کے حکم سے ساتوں آسمانوں سے اوپر تشریف لے گئے تھے، مگر یہ کس تاریخ کی رات کو ہواتھا،متعین طور پر معلوم نہیں، اس لیے اپنی طرف سے کوئی تاریخ متعین کرکے اس کی عبادت اور روزے کا التزام اور اس کو باعث ثواب قرار دینا درست نہیں ۔
کما فی حاشية ابن عابدين (رد المحتار) : ( البدعة)ما أحدث على خلاف الحق المتلقى عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - من علم أو عمل أو حال بنوع شبهة واستحسان، وجعل دينا قويما وصراطا مستقيما اهـ- (1 / 560) واللہ أعلم!