عبادات والی راتیں

آغاخان فاونڈیشن سے رفاہی کاموں میں تعاون لینا

فتوی نمبر :
58659
| تاریخ :
ادیان و فرق / جماعت و فرق / عبادات والی راتیں

آغاخان فاونڈیشن سے رفاہی کاموں میں تعاون لینا

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گاؤ ں میں آغاخان فاؤنڈیشن کا ایک دفتر ہے اور اسی دفتر سے گاؤں کے تمام ترقیاتی کام کراتے ہیں، مثلا کہیں سٹرکیں بنواتیں ہیں کہیں ندیوں کی تعمیر کرا تے ہیں اور انہیں ندیوں سے اس علاقے کی زمین آباد ہے۔ اور اسی فاونڈیشن کی رقم کا فی لوگوں کی ضروریات زندگی بھی پوری کر تی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ کہ کیا یہ آغاخان فنڈیشن کی رقم جائز ہے یا ناجائز ہے، اگر چہ آپ اسے ناجائز فرماتے ہیں تو جس ندیوں کو انہوں نے جاری کر ا دیا ہے ان ندیوں کا پانی مویشی وغیرہ پیتے رہے ہیں توان کو کیا کیا جائے؟ اور جو اس پانی سے زمین آبادہوئی اور لوگوں کو فائد ہ پہنچا اس کا کیا کیا جائے۔ نیز اس زمین میں نہ تو کوئی ندی ہے اور نہ ہی کوئی ندی وہاں آسکتی ہے۔ اس کی تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں۔
جناب کی عین نوازش ہو گی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور فرقہ باجماع امت کافر وزندیق اور دائر ہ اسلام سے خارج ہے، اور یہ دین اسلام اور مسلمانوں کے شدید ترین دشمن ہیں اہل علم کو چاہئے کہ عام مسلمانوں کو ان کی شرارتوں سے آگاہ کریں۔ تاکہ سادہ لوح مسلمانوں کی غربت وافلاس کو غنیمت سمجھ کر ان کے ایمان کا سودا نہ کر بیٹھیں۔ اس لئے ان کے ساتھ میل جول اور ان کی مذکو ر فاؤنڈیشن کے تحت مذکور ترقیاتی کاموں سے مقصد محض علاقائی سطح پر ہم وطن لوگوں کے مسائل کو حل اور ان کی شکایت اور ان کی تکالیف کو دور کرنا ہی ہو تو اس میں صورت میں ان رفاہی امور یعنی ندیوں وغیرہ سے مسلمانوں کا منتفع ہو نا بھی جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الرد: وللعلامۃ المحقق عبدالرحمٰن العادی فیھم فتوی مطولۃ: وذکر فیھا انھم ینتحلون عقائد النصیریۃ والاسماعیلیۃ الذین یلقطون بالقرامطۃ والباطنیۃ الذین ذکرھم صاحب المواقف ونقل عن علماء المذاہب الاربعۃ انہ لا یحل اقرارھم فی دیار الا سلام بجزیۃ ولا غیرھا، ولا تحل مناکحتھم ولا ذبائحھم، وفیھم فتویٰ فی الخیریۃ ایضا فراجعھا۔ (ج۴ص ۴۴۲)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58659کی تصدیق کریں
1     1492
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شب برات میں قبرستان جانا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   عبادات والی راتیں 0
  • جماعت المسلمین کون ہیں؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب معراج اور اس دن روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • دیوبندی اور بریلوی مکتب فکر کے درمیان مختلف فیہ مسائل

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • آغاخان فاونڈیشن سے رفاہی کاموں میں تعاون لینا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • فرقہ خوارج کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • بریلوی مکتب فکراور اُن کی تاریخ

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • کونسا مسلک صحیح ہے، دیوبندی یا بریلوی؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • قادیانیوں کی عبادتگاہوں کے بارے نرم گوشہ رکھنا اور حمایت کرنا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • منکرین حدیث کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کا حکم:

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • تبلیغی جماعت میں نکلنے اور اکابرِ تبلیغ کے درمیان اختلاف کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • ۲۷ رجب کی مخصوص عبادات

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شیعہ کے عقائد اور ان سے تعلقات

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • وہاب اللہ تعالی کاتوصیفی نام ہے ،کسی کووہابی کہناکیساہے؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • دورانِ تقریر گھبراہٹ سے حفاظت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • کسی مرد کا عورت کو دین کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • قولِ مجتہد کو قولِ رسول کہنا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • سلفی کون لوگ ہیں؟ - تبلیغی جماعت کے بارے میں کیا رائے ہے؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب براءت کی فضیلت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
Related Topics متعلقه موضوعات