کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری خواہش ہے کہ میں تقریر کروں جبکہ میں اس سے خائف ہوں، کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ میں تقریر لوگوں کے خوف کے بغیر کرسکوں؟
اس کا طریقہ یہ ہے کہ خوف کے باوجود ہمت کرکے بولیں اور غلطی کا خوف دل میں نہ لائیں انشاء اللہ دو چار مرتبہ ایسا کرنے سے خو ف جاتا رہے گا، البتہ اگر تقریر سے پہلے آیت (رب اشرح لی صدری اور سبحانک لا علم لنا إلا ما علمتنا) کا تین تین مرتبہ ورد کرکے اور ربِّ کریم پر بھروسہ کرکے بولنا شروع کردیں تو انشاء اللہ ضرور معاونت ہوگی، تاہم یہ بہرحال لازم ہے کہ جس موضوع پر تقریر کرنا مقصود ہو پہلے اس موضوع پر تفاسیر وغیرہ معتمد کتب سے خوب مطالعہ بھی کرلینا ضروری ہے۔