عبادات والی راتیں

جماعت المسلمین کون ہیں؟

فتوی نمبر :
58700
| تاریخ :
ادیان و فرق / جماعت و فرق / عبادات والی راتیں

جماعت المسلمین کون ہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہمارے یہاں ایک گروہ اور فرقہ زور پکڑتا جارہا ہے جو اپنے آپ کو ’’جماعت المسلمین‘‘ کہلاتے ہیں اور اس گروہ کے بانی ڈاکٹر مسعود الدین عثمانی ہیں جن کے نظریات کے مطابق صرف ان کے پیروکار ہی مسلمان ہیں باقی لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور گمراہ ہیں یہاں تک کہ بہت سے اولیاء کرام، سلف صالحین اور اکابر علماء دیوبند کو بھی مسلمان نہیں سمجھتے، دعوت توحید کی دیتے ہیں، دوسرے مسلمانوں کو سلام نہیں کرتے، اگر وہ سلام کریں تو اُن کا جواب نہیں دیتے، اور نہ ان کے ساتھ مناکحت کرتے ہیں، ان کے مزید نظریات مرسلہ رسائل سے بھی واضح ہوجائیں گے۔
براہِ کرم ان تفصیلات کی روشنی میں اس گروہ کے بارے میں شرعی جواب سے مطلع فرمائیں کہ اس گروہ اور جماعت میں شمولیت اور ان کے خیالات کو اختیار کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور ان کے لٹریچر پڑھنا کیا حکم رکھتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکورہ فرقہ جو اپنے آپ کو ’’جماعت المسلمین‘‘ کہتا ہے اور علماء حق اور دیگر اہلِ اسلام کو دائرۂ اسلام سے خارج سمجھتا ہے، یہ لوگ خدا اور رسول اللہ ﷺ کے نافرمان، اسلام اور اہلِ اسلام کے دشمن اور بدخواہ ہیں ان کے بارے میں ہماری اور پورے پاکستان کے تمام اہلِ فتویٰ علماء دیوبند و بریلوی اور دیگر اہلِ علم کی رائے یہی ہے کہ یہ گروہ (فرقہ) غلو میں مبتلا ہے اور راہِ اعتدال سے ہٹ کر ضلالت و گمراہی میں مبتلا ہے۔ والعیاذ باللہ!
لہٰذا اس جماعت میں شمولیت اختیار کرنا اور ان کے خیالات کو اپنانا اور ان کے بیانات سننا قطعاً ناجائز ہے اور ان کے لٹریچر وغیرہ پڑھنے سے احتراز کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی المشکوٰۃ: لا یرمی رجل رجلًا بالفسوق ولا یرمیہ بالکفر الا ارتدت علیہ ان لم یکن صاحبہ کذٰلک۔ (رواہ البخاری: ص٤١١) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی سیف اللہ جمیل رحمہ اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58700کی تصدیق کریں
0     3637
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شب برات میں قبرستان جانا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   عبادات والی راتیں 0
  • جماعت المسلمین کون ہیں؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب معراج اور اس دن روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • دیوبندی اور بریلوی مکتب فکر کے درمیان مختلف فیہ مسائل

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • آغاخان فاونڈیشن سے رفاہی کاموں میں تعاون لینا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • فرقہ خوارج کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • بریلوی مکتب فکراور اُن کی تاریخ

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • کونسا مسلک صحیح ہے، دیوبندی یا بریلوی؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • قادیانیوں کی عبادتگاہوں کے بارے نرم گوشہ رکھنا اور حمایت کرنا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • منکرین حدیث کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کا حکم:

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • تبلیغی جماعت میں نکلنے اور اکابرِ تبلیغ کے درمیان اختلاف کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • ۲۷ رجب کی مخصوص عبادات

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شیعہ کے عقائد اور ان سے تعلقات

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • وہاب اللہ تعالی کاتوصیفی نام ہے ،کسی کووہابی کہناکیساہے؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • دورانِ تقریر گھبراہٹ سے حفاظت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • کسی مرد کا عورت کو دین کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • قولِ مجتہد کو قولِ رسول کہنا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • سلفی کون لوگ ہیں؟ - تبلیغی جماعت کے بارے میں کیا رائے ہے؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب براءت کی فضیلت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
Related Topics متعلقه موضوعات