عبادات والی راتیں

۲۷ رجب کی مخصوص عبادات

فتوی نمبر :
9162
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / نوافل عبادات / عبادات والی راتیں

۲۷ رجب کی مخصوص عبادات

السلام علیکم! میں اس بارے میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ ۲۶ رجب کی رات کو نمازیں پڑھنا، کونڈے بنانا اور اگلے دن کا روزہ رکھنا کیا یہ بدعت ہے؟ میری والدہ کہتی ہیں کہ ہر ایک کو ضرور روزہ رکھنا چاہیے، جیسا کہ پرانے لوگ پرانے وقتوں سے یہ عمل کرتے آرہے ہیں اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ نفل روزہ ہوتا ہے، جس کا کوئی گناہ نہیں ہوتا ہے۔ میں پچھلے مہینہ اپنے آفس کے قریب ایک مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے گیا، جہاں امام صاحب ’’بدعت‘‘ پر بیان فرما رہے تھے، انہوں نے کہا: کہ ۲۷ رجب کو روزہ رکھنا بدعت ہے اور ہمیں دوسروں کو اس بات پر زور دینا چاہیے کہ وہ اپنا روزہ توڑ دیں، ایسا کرنے سے ہمیں ثواب ملےگا۔والسلام!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یہ اگرچہ نفلی عبادات ہیں اور ان کی ادائیگی بلاشُبہ باعثِ ثواب ہے، مگر اس رات کا شبِ معراج ہونا اور اس رات ودن میں اہتمام کے ساتھ نماز، روزہ وغیرہ جیسی خصوصی اور اس نسبت سے عبادات کا حضورﷺ اور صحابہ وتابعین سےکوئی ثبوت نہیں، اس لیے بغیر دلیل اس کو لازم اور ثابت سمجھ کر کرنا اور اس کو زیادہ باعثِ ثواب سمجھنا بدعت کے زُمرے میں آتا ہے۔ اور اسی لیے علماءِ کرام اس سے منع کرتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي روح المعاني تفسیر الآلوسي: وكذا اختلف في شهره وليلته فقال النووي في الفتاوى: كان في شهر ربيع الأول، وقال في شرح مسلم (ٳلی قوله)ٲنه في شھر ربیع الآخر، وجزم في الروضة بانه في رجب، وقیل في شھر رمضان (ٳلی قوله)قیل ٳن الاسراء کان في سبع عشرۃ من شھر ربیع الاول(ٳلی قوله)وحکی ٲنھا لیلة السابع والعشرین من شھر ربیع الآخر (ٳلی قوله)نعم! لم یشرع التعبد فیھا اھ (۸/۸)۔
وفي مرقاة المفاتیح: ٲن من ٲصر علی ٲمر مندوب وجعله عزما ولم یعمل بالرخصة فقد ٲصاب منه الشیطان من الاضلال اھ (۳/۳۱)۔
وفي البحر الرائق: ومن هنا يعلم كراهة الاجتماع على صلاة الرغائب التي تفعل في رجب في أول ليلة جمعة منه وأنها بدعة اه (2/ 56)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زید جنید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 9162کی تصدیق کریں
0     995
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شب برات میں قبرستان جانا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   عبادات والی راتیں 0
  • جماعت المسلمین کون ہیں؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب معراج اور اس دن روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • دیوبندی اور بریلوی مکتب فکر کے درمیان مختلف فیہ مسائل

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • آغاخان فاونڈیشن سے رفاہی کاموں میں تعاون لینا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • فرقہ خوارج کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • بریلوی مکتب فکراور اُن کی تاریخ

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • کونسا مسلک صحیح ہے، دیوبندی یا بریلوی؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • قادیانیوں کی عبادتگاہوں کے بارے نرم گوشہ رکھنا اور حمایت کرنا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • منکرین حدیث کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کا حکم:

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • تبلیغی جماعت میں نکلنے اور اکابرِ تبلیغ کے درمیان اختلاف کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • ۲۷ رجب کی مخصوص عبادات

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شیعہ کے عقائد اور ان سے تعلقات

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 1
  • وہاب اللہ تعالی کاتوصیفی نام ہے ،کسی کووہابی کہناکیساہے؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • دورانِ تقریر گھبراہٹ سے حفاظت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • کسی مرد کا عورت کو دین کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • قولِ مجتہد کو قولِ رسول کہنا

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • سلفی کون لوگ ہیں؟ - تبلیغی جماعت کے بارے میں کیا رائے ہے؟

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب براءت کی فضیلت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
  • شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   عبادات والی راتیں 0
Related Topics متعلقه موضوعات