خلع

جھوٹے الزامات لگا کرا عدالت سے خلع کی ڈگری حاصل کرنا

فتوی نمبر :
15771
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / خلع

جھوٹے الزامات لگا کرا عدالت سے خلع کی ڈگری حاصل کرنا

میری وائف نے کورٹ سے جھوٹے الزامات لگا کر طلاق کا مقدمہ کیا، الزامات جھوٹے ثابت ہوئے اور میں نے طلاق اور خلع سے انکار کر دیا، کورٹ نے خلع کی ڈگری دیکر حق مہر واپس کر دینے کی صورت میں نکاح کے بندھن سے آزاد کر دیا۔ اب وہ لڑکی ایک سال گزر جانے کے باوجود حق مہر کی رقم ادا نہیں کر رہی اور اس نے ایک مفتی سے فتویٰ لیا ہے، کہ طلاق ہوگئی ہے اور حق مہر واپس کرنا لازمی نہیں۔ واضح رہے کہ خلوت بھی نہیں ہوئی اور وہ لڑکی دوسری شادی کر رہی ہے؟ اسلام کا کیا حکم ہے اس بارے میں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جو صورت سوال میں درج ہے اگر واقعۃً بھی ایسے ہی ہوا ہے تو اس سے فریقین کا نکاح حسب سابق برقرار ہے۔ لڑکی کے دوسری جگہ شادی کرنے سے قبل پہلے والے شوہر سے با ضابطہ علیحدگی و طلاق و غیرہ لینا شرعا ضروری ہے۔ اور اگر واقعۃً اس کے خلاف ہو تو اس کی مکمل وضاحت کے بعد دوبارہ حکمِ شرعی سے آگاہی ضروری ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى : {فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَعْتَدُوهَا } [البقرة: 229]
و في الهداية شرح البداية: وإذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به لقوله تعالى { فلا جناح عليهما فيما افتدت به } فإذا فعلا ذلك وقع بالخلع تطليقة بائنة ولزمها المال اھ (2/ 13) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 15771کی تصدیق کریں
0     172
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات