ایمان

دوبارہ اسلام میں داخل ہونے کا طریقہ

فتوی نمبر :
15870
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

دوبارہ اسلام میں داخل ہونے کا طریقہ

اگر کسی کو گیس کا مسئلہ ہو اور وہ گیس کو روک روک کر نماز پڑھتا ہے اور نماز میں بھی اس کو وضو کے ٹوٹنے کا ڈر رہتا ہو اور یہ بھی ڈر ہیں کیا وہ اسلام سے خارج نہ ہو جائے راہ نمائی فرمائیں ۔
(۲) اگر کوئی شخص کسی گناہ کی وجہ سے اسلام سے خارج ہو جائے تو وہ دوبارہ اسلام کیسے قبول کریں؟ تفصیل سے بتا دیں آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ محض ریح یعنی گیس کی بیماری خروج عن الاسلام کا باعث نہیں، بلکہ اس بیماری کے دوران پورے نماز کے وقت میں مثلاً شروع وقت ظہر سے اخیر وقت ظہر تک اتنا وقت نہ ملتا ہو کہ وہ کامل طہارت کے ساتھ صرف فرض نماز ادا کر سکے تو شرعا وہ معذور کے حکم میں داخل ہوگا، اس صورت میں اسے چاہیے کہ وہ ہر نماز کے وقت وضو کر لیا کرے اور اس پورے وقت میں نماز اور دیگر عبادات بجا لا سکتا ہے۔ بشرطیکہ کوئی دوسرا ناقض وضو ظاہر نہ ہو اور اگر ایسی صورت حال نہ ہو تو پھر وہ معذور بھی شمار نہیں ہوگا۔
۲۔ العیاذ باللہ اگر کوئی مسلمان کلمہ کفر وغیرہ کے ارتکاب کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے تو اپنے اس گناہ پر ندامت کی ساتھ بصدق دل تو بہ واستغفار کرے اور کلمہ شہادت پڑھ کر دوبارہ اسلام میں داخل ہو جائے اور آئندہ کے لیے گناہوں سے بچنے کا پورا اہتمام کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وصاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو استطلاق بطن أو انفلات ريح أو استحاضة) )الى قوله( (ثم يصلي) به (فيه فرضا ونفلا) فدخل الواجب بالأولى (فإذا خرج الوقت بطل) أي: ظهر حدثه السابق، حتى لو توضأ على الانقطاع ودام إلى خروجه لم يبطل بالخروج ما لم يطرأ حدث آخر أو يسيل كمسألة مسح خفه. (1/ 305)
وفيه ايضاً : وكل مسلم ارتد فتوبته مقبولة اھ (4/ 231) والله تعالى أعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 15870کی تصدیق کریں
0     60
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 7
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • امت محمدیہ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات