نوافل

فجر کی فرضوں سے پہلےتحیۃ المسجد یا دیگر نوافل پڑھنا

فتوی نمبر :
16303
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نوافل عبادات / نوافل

فجر کی فرضوں سے پہلےتحیۃ المسجد یا دیگر نوافل پڑھنا

میں جنوبی امریکہ میں رہتا ہوں، الحمدللہ ہمارے یہاں ایک مسجد ، اسلامی سکول اور مرکز ہے ، میں نے اپنا درسِ نظامی پاکستان میں مکمل کر لیا ، میرا سوال تحیۃ المسجد اور تحیۃ الوضو کے متعلق ہے , یہ بات تو واضح ہے کہ ہم فجر اور عصر کی فرض نماز کے بعد کسی قسم کی نفل نماز ادا نہیں کر سکتے ، لیکن کیا فجر اور عصر کے اوقات میں فرض نماز ادا کرنے سے پہلے ہم تحیۃ المسجد ادا کر سکتے ہیں؟ یعنی جب ہم فجر اور عصر کی اوقات داخل ہونے کے بعد مسجد میں جاتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فجر کے وقت فرض ادا کرنے سے پہلے دو رکعت سنت کے علاوہ ’’تحیۃ المسجد‘‘ یا دیگر نوافل پڑھنا جائز نہیں، بلکہ اس وقت ذکر میں مشغول رہے، جبکہ عصر کے وقت نمازِ عصر سے قبل یہ نوافل پڑھ سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی صحيح مسلم : عن ابن عمر ، عن حفصة ، قالت : «كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا طلع الفجر ، لا يصلي إلا ركعتين خفيفتين». اھ (1/ 500)-
و فی سنن أبي داود : عن ابن عمر ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : «رحم الله امرأ صلى قبل العصر أربعا» اھ (2/ 23)-
و فی الفتاوى الهندية : تسعة أوقات يكره فيها النوافل و ما في معناها لا الفرائض . (إلی قوله) منها ما بعد طلوع الفجر قبل صلاة الفجر . كذا في النهاية و الكفاية يكره فيه التطوع بأكثر من سنة الفجر . اھ (1/ 52)-
و فی حاشية ابن عابدين : من دخل المسجد و لم يتمكن من تحية المسجد إما لحدث أو لشغل أو نحوه يستحب له أن يقول "سبحان الله، و الحمد لله ، و لا إله إلا الله ، والله أكبر" اھ (2/ 19)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
تاجدار عالم نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 16303کی تصدیق کریں
0     1277
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عشاء میں وتر کے بعد دو نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • گاڑی میں بغیر جہت قبلہ کے نفل نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ ادا کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • کیا نفل نماز دو رکعات کے بجائے چار رکعات پڑھی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • شبینہ یا قیام اللیل کی جماعت کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • ’’یا ساریۃ الجبل‘‘ والا واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • عناصر اربعہ سے انسان کی تخلیق کا نظریہ

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • مولانا عبید اللہ سندھی کے خیالات و نظریات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کن کن اعمال کا ایصالِ ثواب ، مردوں کو کیا جاسکتا ہے

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اپریل فول منانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • محرم یا صفر میں کوئی کاروبار، نیا کام یا سفر وغیرہ کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اشراق، تہجد، اوابین پر دوام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • خلافت ،وزارت اور نیابت میں تقرری کا اختیار- سورۃ الرعد کی آیت نمبر ۴۳ کی تفسیر

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • صلوۃ الحاجت کا طریقہ

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • وتر کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا- شوال کے چھ روزے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کیا طواف کے دوران حطیم میں نفل نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • تہجد کا وقت اور تہجد کی رکعات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نمازِ تہجد کا افضل وقت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز ایک سلام کے ساتھ دو رکعت سے زیادہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • ایک سلام کے ساتھ بارہ رکعت نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفلی عبادات کا شروع کرنے سے لازم ہوجانا- قربانی کے جانور کاگم ہو جانا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • بارہ ربیع الاول کو روزہ رکھنےکا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • سنن و نوافل ترک کرنے کی عادت بنا لینا

    یونیکوڈ   نوافل 0
Related Topics متعلقه موضوعات