جناب مفتی صاحب السلام علیکم! سود کھانا حرام ہے یا نہیں ؟ میرے والد کہتے ہیں کہ پورا ملک سود پر چلتا ہے۔
اگرچہ پوری دنیا سود پر چل رہی ہو تب بھی سود کی حرمت کا حکم اپنی جگہ اٹل اور قطعی ہے، اور قرآن و سنت کی صریح نصوص سے ثابت ہے، اس لیے سائل کے والد کو اس قسم کی غیر شرعی باتوں اور حرام شرعی کو حلال سمجھنے کے رویہ سے احتراز لازم ہے۔
قال الله تعالى : {وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا } [البقرة: 275]
و في صحيح مسلم: عن جابر، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله، وكاتبه، وشاهديه»، وقال: «هم سواء» اھ (3/ 1219)
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1