اگر والدین اپنی بیٹی کی شادی کے لئے 18 سال کا انشورنس کرواتے ہیں تو کیا حکم ہے؟
انشورنس کمپنیوں کی مروّجہ تمام پالیسیاں اور ان کا کاروبار ربا و قمار اور غرر میں داخل ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام اور ان سے احتراز واجتناب لازم ہے۔
قال اللہ تعالی: وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا(سورۃ البقرۃ آیة 275)۔
وقال اللہ تعالی: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ( سورۃ المائدۃ آیة 90)۔
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1