سود

انعامی بانڈز کا کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر :
17493
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / سود

انعامی بانڈز کا کیا حکم ہے؟

انعامی بانڈز کا کیا حکم ہے؟ پلیز ذرا تفصیل سے بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پرائز بانڈ کی رقم در حقیقت حکومت پر قرض ہوتی ہے اور اس چیز پر جو نفع دیا جاتا ہے وہ سود ہوتا ہے اور اس طریقہ کار کی پوری تفصیل یہ ہے کہ حکومت ’’پرائز بانڈ‘‘ والے ہرہر شخص سے اس کے دیے ہوئے قرض پر سود دینے کا معاہدہ تو نہیں کرتی لیکن انعامی بانڈز حاصل کرنے والے تمام افراد سے بحیثیتِ مجموعی بہرحال یہ بات طے ہوجاتی ہے کہ وہ انہیں انعام ضرور تقسیم کرے گی اگر وہ ایسا نہ کرے تو ’’پرائز بانڈز‘‘ رکھنے والا ہر فرد تقسیم کرنے کا مطالبہ کرسکتا ہے، بلکہ وہ بذریعہ عدالت بھی حکومت کو انعام کی تقسیم پر مجبور کرسکتا ہے۔
چنانچہ مذکورہ بالا تفصیل سے ’’پرائز بانڈز‘‘ کی حقیقت نمایاں ہوکر سامنے آگئی ہے کہ ’’پرائز بانڈز‘‘ کی رقم حکومت پر قرض ہوتی ہے جس کیلئے کوئی مقررہ مدت نہیں ہوتی جب چاہیں وصول کرسکتے ہیں اب یہ بھی سمجھ لیجئے کہ بانڈز رکھنے والوں کو بصورتِ انعام جو کچھ ملتا ہے وہ اسی قرض کی بناء پر ملتا ہے جو بحیثیت مجموعی ’’پرائز بانڈز‘‘ رکھنے والوں سے مشروط ہے اور قرض پر ہر قسم کا مشروط نفع احادیث و فقہ کی روشنی میں ناجائز اور سود ہے اس کو وصول کرنا اور اپنے استعمال میں لانا ناجائز اور حرام ہے۔
جتنے روپے کا ’’پرائز بانڈز‘‘ ہے اسی قدر رقم واپس لے سکتے ہیں زائد نہیں , اگر کسی نے غلطی سے ’’پرائز بانڈز‘‘ پر ملنے والی انعامی رقم حاصل کرلی ہو تو چونکہ وہ سود ہونے کی وجہ سے حرام ہے اور مال ِحرام کا حکم یہ ہے کہ جب اس کا مالک معلوم ہو تو اسے اصل مالک تک پہنچانا ضروری ہے اگر اصل مالک معلوم نہ ہو یا اس تک پہنچانا متعذر ہو تو اسے مالک کی طرف سے بغیر بتائے بلا نیتِ ثواب صدقہ کرنا واجب ہے، لہٰذا وہ رقم بلا نیتِ ثواب صدقہ کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الدر: القرض ‌بالشرط ‌حرام والشرط لغو (إلی قوله) كل قرض جر نفعا حرام. وقال ابن العابدین رحمه الله تحته: أي إذا كان مشروطا. اهـ (۵/۱۶۶) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 17493کی تصدیق کریں
0     526
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات