فیملی تکافل کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور اس کا کرنا کروانا کیسا ہے؟
زندگی کے انشورنس کی جو صورتیں رائج ہیں، وہ قمار ربا اور غرر پر مبنی ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہیں، جبکہ ان کا نعم البدل پاک قطر فیملی تکافل کمپنی کا طریقہ کار ہے جو ربا قمار اور غرر سے پاک اور باہمی امداد وتعاون اور تبرّع کے اصول پر مبنی ہے اور وقف کا دخل ہو کر باعثِ اجر وثواب بھی ہے، اس لئے اس کمپنی کی پالیسی لینے میں شرعاً بھی کوئی حرج نہیں بلاشبہ لے سکتے ہیں۔
قال اللہ تعالی: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ( سورۃ المائدۃ: الآیة 90)۔
و فی الدر المختار: والأفضل مشاركة أهل محلته في إعطاء النائبة لكن في زماننا أكثرها ظلم فمن تمكن من دفعه عن نفسه فحسن، الخ (6/422)۔
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0