اگر کوئی بندہ حج کے لیے جائے، اور ہوٹل میں مشت زنی کر بیٹھے، تو اس کا کفارہ دینا ہوگا،یا توبہ کی جا ئے ؟
حالت احرام میں مشت زنی کرنے سے اگر چہ حج فاسد نہیں ہوتا، مگر اسکی وجہ سے دم واجب ہو جاتا ہے ۔
کما فی غنية الناسك : ولواستمنیٰ بالکف (الی قوله) ان نزل فعلیہ دم ،وان لم ینزل فلاشیئ علیہ ۔ولا یفسد حجہ بشیئ من الدواعی مع الانزال بخلاف الصوم اھ (143)۔