محترم میرا سوال یہ ہے کہ حج میں رمی بعد یا عمرہ میں سعی کے بعد مرد و عورت حلق یا قصر خود کر سکتے ہیں یا کسی ایسے شخص سے کروانا لازم ہے جو کہ اکرام کی پابندی سے پہلے ہی آزاد ہوا ہو؟ جزاکم اللہ خیرا۔
جب حاجی یا عمرہ کرنے والاشخص اپنے مناسک (اعمالِ حج/ عمرہ) مکمل کرلے تو وہ خود بھی حلق ، قصرکرسکتا ہے۔
وفی غنیۃ الناسک: (ص: 174، ط: ادارۃ القرآن)
ولو حلق رأسه أو رأس غيره من حلال أو محرم جاز له الحلق ، لم يلزمهما شيئ