احرام کے مسائل

حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
48106
| تاریخ :
2021-11-14
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

مفتی صاحب!ایک شخص نے عمرہ کے تمام مناسک ادا کر لیے مگر سر منڈوانے سے قبل قضائے حاجت کےلیےبیت الخلا جانا پڑا ؟ بیت الخلا سے نکل کر اس شخص نے حرم کے وضو خانے میں موجود Liquid Soap جو کہ خوشبودار ہوتا ہے اس سے ہاتھ دھوئے ، کیا اس شخص پر دم واجب آتا ہے ؟ اگر ہاں تو کیایہ دم صرف حرم میں ہی ذبیحہ کی شکل میں ادا کرےگایا اپنے ملک میں کسی مدرسے میں اس مقدار میں رقم ادا کر سکتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر شخص مذکور نے سر منڈوانے سے قبل ، قضائے حاجت کے بعد ، خوشبودار صابن سے فقط ایک بار ہاتھ دھوئے ہوں، اس صابن کو بار بار استعمال نہ کیا ہو، تو ایسی صورت میں اس شخص پر فقط صدقہ فطر ( پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ) ادا کر نالازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی غنیة الناسك: ولو غسل رأسه أو یده بأشنان فیه الطیب، فإن کان من راہ سماه أشنانا، فعلیه صدقة إلا أن یغسل مرارا فدم، وإن سماہ طیبا فدم، ولو غسل رأسه بالخطمی فعلیه دم عند أبی حنیفة، وقال صدقة اھ (ص: ۲۴۹)
وفیہا أیضا: ولو غسل رأسه بالخطمی بعد الرمی قبل الحلق یلزمه دم علی قول أبی حنیفة علی الأصح ، لأن احرامه باق لا یزول إلا بالخلق اھ (ص: ۱۷۳)
وفی الفتاوى الهندية: فإذا استعمل الطيب فإن كان كثيرا فاحشا ففيه الدم، وإن كان قليلا ففيه الصدقة كذا في المحيط. الطيب إن كان الطيب في نفسه بحيث يستكثره الناس ككفين من ماء الورد وكف من الغالية والمسك بقدر ما استكثره الناس فهو كثير وما لا فلا والصحيح أن يوفق ويقال إن كان الطيب قليلا فالعبرة للعضو لا للطيب حتى لو طيب به عضوا كاملا يكون كثيرا يلزمه دم وفيما دونه صدقة، وإن كان الطيب كثيرا فالعبرة للطيب لا للعضو حتى لو طيب به ربع عضو يلزمه دم هكذا في محيط السرخسي والتبيين اھ (1/ 241)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 48106کی تصدیق کریں
0     2917
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 17
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات