السلام علیکم! بحالتِ احرام انڈرویئر پہننا جائز ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو پیشاب کے بعدجو قطرے آتے ہیں انکو کیسے روکا جائے ؟
بحالت احرام انڈرویئر یا کوئی بھی سِلا ہوا کپڑا پہننا جائز نہیں جبکہ قطروں کو اچھی طرح خشک کرلیا جائے یا بأمر مجبوری لنگوٹ باندھ لیا جائے تو مذکور شکایت کا ازالہ ممکن ہے۔
کما فی الدر المختار : ولبس قميص وسراويل أى كل معمول على قدربدن أو بعضه الخ (ج ٢ ص ٤٨٩)۔